ہاکی ورلڈ کپ ،جرمنی اور نیدرلینڈز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

بھوینیشور( اُمت نیوز) مینز ہاکی ورلڈکپ میں جرمنی اور نیدر لینڈز کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں
تفصیلات کے مطابق کوارٹر فائنل میں جرمنی نے انگلینڈ اور نیدر لینڈ نے جنوبی کوریہ کوہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
بھوبنیشور کےکلنگا سٹیڈیم میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں جرمنی نےسخت مقابلے کے بعد پینلٹی شوٹ آؤٹ پر انگلینڈ کو شکست دے دی۔
مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دو ، دوگول سے برابر رہا ۔ جرمنی نے انگلینڈ کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا
سیمی فائنل میں جرمنی کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔
آخری کوارٹر فائنل میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی کوریا کے خلاف باآسانی 1-5 سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
نیدرلینڈز کی طرف سے بائجن کوین نے دو جبکہ بلاک جسٹن ، وین ہائننگین سٹائن اور بائنس ٹین نے ایک، ایک گول کیا
================