وزیر محنت سندھ سعید غنی کا ولیکا اسپتال میں رقص کی محفل کا نوٹس

کراچی: وزیر محنت سندھ سعید غنی نے ولیکا اسپتال میں رقص کی محفل کا سخت نوٹس لے لیا،  ولیکا اسپتال کے ایم ایس اظہر سلہری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،  رقص کی محفل کرنے پر ڈپٹی ایم ایس ولیکا اسپتال ڈاکٹر غلام مصطفیٰ بھی معطل،  ولیکااسپتال میں رقص کرنے والی اسٹاف نرسز کو بھی معطل کردیا گیا۔ وزیرمحنت سعید غنی نے ولیکا اسپتال میں رقص کی محفل کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔  کراچی کے اسپتال میں مریض ہلکان، عملہ رقص و سرور میں مصروف، سائٹ ولیکا اسپتال میں نرسوں اور ڈاکٹرز کی محفل، لائبریری میں ڈانس پارٹی، نرسیں محفل میں ناچتی رہیں، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف لطف اٹھاتا رہا۔ ولیکا اسپتال کے ڈاکٹرز اور اہم عہدوں پر تعینات افراد بھی محفل میں شریک۔  پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے عہدیدار بھی کرسی ڈال کر رقص دیکھتے رہے۔ اسپتال کی لائبریری میں محفلیں معمول بنتی جارہی ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت