میرپورخاص اور اس کے گردونواح میں موسم تو سرد ہو گیا لیکن بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانئے میں کمی نہ آ سکی،


میرپورخاص== تحسین احمد خان === میرپورخاص اور اس کے گردونواح میں موسم تو سرد ہو گیا لیکن بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانئے میں کمی نہ آ سکی، شہری علاقوں میں 12 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 16 گھنٹے تک بجلی کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے تفصیلات کے مطابق میرپورخاص اور اس کے گردونواح میں موسم سرد ہو گیا ہے اور بجلی کے صارفین کو امید ہو چلی تھی کہ اب لوڈشیڈنگ کے دورانئے میں کمی آ جائے گی لیکن حیسکو کی جانب سے ماضی میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے تھا اور ہر چار گھنٹے دو گھنٹے کے بعد دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جاتی تھی لیکن گزشتہ تقریبا دو ماہ سے حیسکو کی جانب سے شہری علاقوں میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے سے بڑھا کر 12 گھنٹے کر دیا ہے اور ہر دو گھنٹوں کے بعد دو گھنٹوں کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی وجہ سے صارفین کے برقی آلات ناکارہ ہو رہے ہیں صارفین نے وزیراعظم، وفاقی وزیر توانائی اور حیسکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ موسم تبدیل ہونے کے بعد بجلی کی طلب میں کمی آئی ہے اس لئے بجلی کے لوشیڈنگ کے دورانئے میں کمی کر کے صارفین کو سہولیات فراہم کی جائیں*