گورنمنٹ ہائی اسکول سرسید احمد خان کے ہیڈماسٹر ملک محمد انور اور دیگر اساتذہ کی جانب سے اسکول کے مستحق طالب علموں میں اسکول یونیفارم اور نئے جوتے تقیسم کیے گئے ا

میرپورخاص== تحسین احمد خان=== گورنمنٹ ہائی اسکول سرسید احمد خان کے ہیڈماسٹر ملک محمد انور اور دیگر اساتذہ کی جانب سے اسکول کے مستحق طالب علموں میں اسکول یونیفارم اور نئے جوتے تقیسم کیے گئے اس موقع پر مہمان خاص سماجی شخصیت و چیئرمین یونین کونسل آٹھ حاجی محمد علی تھے اس موقع پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر ملک محمد انور کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت اسکول کے 80مستحق بچوں میں نئے یونیفارم اور جوتے تقسیم کیے ہیں کیو ں کہ سردی کی وجہ سے اکثر غریب بچے چپلو ں میں اور پھٹی ہوئی یونیفارم میں تعلیم حاصل کرنے آرہے تھے حاجی محمد علی کا کہنا تھا کہ غریب بچوں کا خیال رکھنا اور ان میں اپنی مدد آپ کے تحت یونیفارم اور نئے جوتے تقیسم کرنا ایک نیک اور اچھا عمل ہے اس سے اللہ بھی خوش ہوتا ہے اور بچوں سمیت انکے والدین کی دعائیں بھی ملتی ہیں تقریب کے اختتام پر ہیڈ ماسٹر ملک محمد انور نے آئے ہوئے مہانوں کا شکریہ ادا کیا٭٭٭
=====================