مولانا صاحب پروٹوکول اورمراعات کا قرض ادا کرنے کا وقت آگیا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مولانا صاحب پروٹوکول اورمراعات کا قرض ادا کرنے کا وقت آگیا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرنے پر ہی آپ کی پذیرائی ممکن ہوگی، مولانا صاحب،2 سیاسی جماعتوں کے عزائم کو بھانپیں۔
انہوں نے کہا کہ 2 سیاسی جماعتیں آپ کو ذاتی مفاد کی بھینٹ چڑھانا چاہتی ہیں، ایک سیاسی نبض شناس عوام کی نبض کوکیوں نہیں سمجھ پا رہا؟۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ مولانا صاحب پروٹوکول اورمراعات کا قرض ادا کرنے کا وقت آگیا، مولانا صاحب،الفاظ کے تیروں کا رخ فسطائی مودی کی جانب موڑیں۔