نیا بلیو ٹوتھ اسکیم پاکستان میں بھی ہونے لگا

کراچی (اسد ابن حسن) یورپ، امریکا، پھر بھارت اور اب پاکستان میں ایک نیا اسکیم (Scam)شروع ہوا ہے جس کو بلیو ٹوتھ اسکیم (Blue Tooth Scam)کا نام دیا گیا ہے۔ سائبر ماہرین کے مطابق اس کا طریقہ واردات یہ ہے کہ اکثر لوگ اپنے موبائل فون کا بلیو ٹوتھ کھلا چھوڑ دیتے ہیں۔ اسکیمرز پوش علاقوں اور مہنگے شاپنگ سینٹرز میں گھومتے رہتے ہیں۔ وہ اپنے مالدار شکار کے بلیو ٹوتھ کو پیئر کرنے کی

ریکوئسٹ بھیجتے ہیں اور اکثر لوگ اوکے کردیتے ہیں جس کے بعد وارداتیئے اپنے ساتھی جو کہیں اور کمپیوٹر کے ساتھ بیٹھا ہوتا ہے اس کو آگاہ کرتے ہیں۔ شکار کا موبائل پیئرنگ ہوگیا ہے جس پر کمپیوٹر پر بیٹھا شخص شکار کے تمام بینک اکاؤنٹس سے رقم منتقل کرلیتا ہے۔


اس کے لیے شکار کی دیگر معلومات جیسے ای میل ایڈریس یا او پی ٹی (پن کوڈ) کی ضرورت نہیں ہوتی۔ سائبر ماہرین نے انتباہ کیا ہے کہ صرف ضرورت کے وقت ہی بلیو ٹوتھ آن (On) کریں اور اسعمال کے بعد ہر صورت آف (Off) کردیں۔