کاٹی کا نیا صدر ،نئی مشکلات نیا چیلنج

شیخ عمر ریحان نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کاٹی کے نئے صدرکی حیثیت سے اپنے فرائض سنبھال لیے ہیں نیا صدر ہمیشہ پرجوش اور پرعزم ہوتا ہے اور وہ کچھ ایسا کرنا چاہتا ہے جو ماضی میں نہ ہوا ہو اس کی کوشش اور خواہش ہوتی ہے کہ وہ ایسے اچھے کام کرکے جائے کے آنے والے اس کو یاد رکھیں سبق دوش ہونے والے صدر دانش خان اور ان کی ٹیم نے یقینی طور پر کاٹی کی بہتر انداز میں خدمت کی اور وہ اچھی روایات چھوڑ کر گئے ان کے اچھے کاموں کی وجہ سے آنے والی باڈی کو مزید دباؤ کا سامنا رہے گا کیونکہ نئے صدر اور ان کی پوری ٹیم کو نہ صرف پہلے سے جاری کاموں کو اسی رفتار سے جاری رکھنا ہوگا بلکہ ان میں مزید تیزی اور بہتری لانے کی کوشش بھی کرنی ہوگی کاٹی کے مسائل مشکلات اور چیلنج آج بھی سر اٹھائے کھڑے ہیں اگرچہ یہاں پر ایک سے ایک بڑا بااثر طاقتور اور صاحب ثروت گروپ اور ادارہ موجود ہے لیکن انفراسٹرکچر کی حالت افسوسناک ہے اندرونی فیکٹریوں کو جانے والی سڑکیں تباہ حال ہیں پانی اور یوٹیلیٹی کی فراہمی کی لائنیں اور سسٹم پرانا اور بوسیدہ ہے امن و امان کی صورتحال ہمیشہ کی طرح ایک دردسر ہے چوریاں اور جرائم موجود ہیں سرکاری اداروں اور اور ٹیکسوں کی بھرمار ۔دستاویزی ریکارڈ کی مشکلات ۔ریفائنڈ کے مسائل غرض یہ کہ آپ کس کس معاملے کی بات کریں ہر جگہ چیلنج ہیں چیلنج ہے ۔ان حالات میں شاباش ہے ان تمام شخصیات کو جنہوں نے کاٹی میں اہم ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے خود کو پیش کیا اپنی خدمات پیش کی ہیں اپنا وقت اور سرمایہ بھی دیں گے یہاں کی مصروفیات کی وجہ سے ان کے اپنے کاروبار کا حرج بھی ہوگا اس لیے کاٹی کو وقت دینے والے تمام نئے عہدے دار قابل تعریف اور لائق تحسین ہے اور یہ تو قع  کی جانی چاہیے کہ وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ کاٹی کو درپیش مشکلات اور مسائل پر قابو پانے کی کوشش کریں گے اور پرانے اور سینئر ساتھی اور عہدیداران کا بھرپور ساتھ نبھائیں گے ۔واضح رہے کہ نومنتخب صدر شیخ عمر ریحان سینئر نائب صدر محمد اکرم راجپوت اور نائب صدر واجد حسین نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہے اور کاٹی کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر بھائی جان کا کہنا ہے کہ انہیں بڑی امید ہے کہ نو منتخب صدر شیعہ عمر ریحان اور ان کے دیگر عہدیدار ساتھی پارٹی کے پلیٹ فارم سے صنعتکاروں اوربزنس کمیونٹی کی آواز بنیں گے اور کورنگی صنعتی علاقے کو درپیش مسائل حل کروانے کے لیے مؤثر کاوشیں کریں گے ۔خود نئے صدر شیخ عمر ریحان نے کورنگی صنعتی علاقے کی تعمیر و ترقی اور صنعت کاروں کو درپیش مسائل حل کروانے کے لیے اپنی ٹیم کے ساتھ بھرپور کاوشوں کے عزم کا اظہار کیا ہے انہوں نے سابق صدر دانش خان اور ان کی ٹیم کی خدمات کو بھی سراہا ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ شیخ عمر ریحان محمد اکرام راجپوت اور سید واجد حسین گزشتہ دنوں بالترتیب کاٹی کے صدر سینئر نائب صدر اور نائب صدر کے عہدوں پر بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔jeeveypakistan.com report