سائٹ ایسوسی ایشن کے نئے صدر سلیمان چاولا اور ان کی ٹیم کو کن چیلنجوں کا سامنا ہوگا ؟

 سائٹ ایسوسی ایشن کے نئے صدر سلیمان چاولا اور ان کی ٹیم کو کن چیلنجوں کا سامنا ہوگا ؟ سائٹ ایسوسی ایشن کا صدر بننا اور دیگر اہم عہدوں پر ذمہ داریاں سنبھالنا یقینی طور پر ایک اعزاز کی بات سمجھی جاتی ہے اس لئے جو لوگ منتخب ہوکر ان عہدوں پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں ان سے بہت کچھ کیے جانے کی توقعات بھی وابستہ کی جاتی ہیں ان کے سامنے مشکلات بھی ہوتی ہیں مسائل کا انبار بھی لگتا ہے اور نئے چیلنج سر اٹھائے کھڑے رہتے ہیں ۔سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے انتخابات برائے 2019 اور 2020  سلیمان چاولہ کو صدر سلیم ناگریہ سینئر نائب صدر اور فرحان اشرفی نائب صدر کے عہدے پر بلامقابلہ قرار پائے ہیں سائٹ ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس میں سرپرست اعلی سراج قاسم تیلی سرپرست زبیر موتی والا محمدطارق یوسف یونس ایم بشیر ،مجید عزیز ،اسد نثار جاوید بلوانی وس بلوچ صدر سلیم پاریکھ نے نو منتخب عہدیداروں کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا _اجلاس عام میں ممبران نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر نومنتخب صدر سلیمان جاولہ نے اپنے انتخاب پر ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے ابتر معاشی حالات کی وجہ سے صنعتکار برادری کے لیے صنعتی چلانا انتہائی دشوار ہوگیا ہے تاہم پیداواری سرگرمیوں میں حائل رکاوٹوں اور لاگت کو کم کرنے کے لیے صاحب ایسوسی ایشن اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی جبکہ ماحولیاتی مسائل گیس سپلائی منگوپیر روڈ کی تکمیل پانی کی فراہمی اور بالخصوص مونسپل یوٹیلیٹیز چارجز اور ٹیکسوں سے متعلق مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔یہ بات تو سب جانتے ہیں کہ سائٹ ایسوسی ایشن کے عہدیدار ہرسال صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے بڑے جوش و جذبے کے ساتھ اعلانات کرتے ہیں دعوے کرتے ہیں کوششیں بھی کرتے ہیں لیکن سائیٹ  کا علاقہ کسی جنگی تباہ شدہ علاقے کا منظر پیش کرتا ہے یا ایسا لگتا ہے کہ زلزلے کے بعد کوئی تباشدہ علاقہ ہے جہاں سڑک کے ناپید ہے جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے اور نہ ہموار سڑکیں اور گلیاں ہیں ہر جگہ د ھول مٹی اڑ رہی ہے ہے سیوریج کا پانی بہتا ہے ٹرانسپورٹ سسٹم تباہ حال ہے محنت کش مزدور طبقہ نہ جانے کس طریقے سے اپنے کام کی جگہوں پر پہنچ جاتا ہے ان کی مشکلات اور مسائل کا شاید ہی کسی کو احساس ہے مل مالکان کسی بھی طرح اپنی مل چلانے میں دلچسپی رکھتے ہیں لیکن مزدوروں محنت کشوں کا کوئی پرسان حال نہیں اس لیے سائٹ ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداروں کو اپنی پالیسی طریقہ کار اور اقدامات میں بہتری اور تبدیلی لانے کی ضرورت ہے اور ان کی بات میں اثر ہونا چاہیے تاکہ تبدیلی زمینی طور پر نظر آئے اور سائٹ کی سڑکیں اور گلیاں بہتر ہو کر اس کی گواہی دیں ۔