اٹربورڈ کی لیاقت آباد ڈویثرن سے ہونے والی ڈیڈھ کروڑ کی بلنگ ریکوری متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا

 کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائٹیڈ ورکرزیونین کے چیئرمین جوزف صنم ،صدر پنھل خان مگسی ،جنرل سیکریٹری اکرام خان ،انچارج میڈیاسیل اشرف اعوان ،مرکزی رہنمائوں ناظم خان ،چن زیب ،ارشد اعوان ،ریحان الٰہی ،کامریڈ امرجلیل جونیئر اور دیگر نے کہا ہے کہ ایم ڈی واٹر بورڈ کو پہلے آگاہ کیاتھا کہ واٹر بورڈ لیاقت آباد ڈویثرن کے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کو کے ایم سی منتقل کرنے پر زور دے رہی ہے اور اس سلسلے میں کے ایم سی نے نوٹس بھی جاری کردیا ہے جس سے واٹربورڈ کی لیاقت آباد ڈویثرن سے ہونے والی ڈیڈھ کروڑ کی بلنگ ریکوری متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے لیکن ایم ڈی واٹربورڈ نے سنجیدہ نوٹس نہیں لیا اب ملازمین میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے گذشتہ 40برس سے یہ دفتر قائم ہے اور علاقے کی عوام بآسانی یہاں آکر اپنی بلنگ کے کام کروائی ہے نئی جگہ منتقلی سے مسائل میں اضافہ ہوگا لٰہذا اس سلسلے میں نوٹس لیکر سنجیدہ کاروائی کی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں