پاکستان تحریک انصاف کی ڈویژنل میرپورخاص سیکرٹیری وومین کنول اعجاز رندھاوا نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کے لیے متنازعہ نام کی منظوری دے کر الیکشن کمیشن نے باقاعدہ جانبدار ہونے کے ساتھ پورے انتخابی نظام کو بھی متنازعہ بنادیا ہے الیکشن کمیشن نے جمہوریت پر شب خون مارا ہے اس پر اداروں کو نوٹس لینا ہوگا


میرپورخاص ==تحسین احمد خان===پاکستان تحریک انصاف کی ڈویژنل میرپورخاص سیکرٹیری وومین کنول اعجاز رندھاوا نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کے لیے متنازعہ نام کی منظوری دے کر الیکشن کمیشن نے باقاعدہ جانبدار ہونے کے ساتھ پورے انتخابی نظام کو بھی متنازعہ بنادیا ہے الیکشن کمیشن نے جمہوریت پر شب خون مارا ہے اس پر اداروں کو نوٹس لینا ہوگا یہ پاکستان میں جمہوریت کے نظام کے مستقبل کا معاملہ ہے اگر آج ادارے متحرک نہ ہوئے اور اس جانبدارنہ فیصلے کو ریورس نہ کیا گیا تو پاکستانی قوم کا جمہوریت پر اعتبار ختم ہوجائے گا کنول اعجاز رندھاوا کا مزید کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف کسی طور پر بھی کسی کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑے گی بلکہ ہر جبر کا ہر ظلم کا مقابلہ کرے گی سندھ کی عوام سندھ میں تبدیلی چاہتی ہے اور تحریک انصاف پوری قوت سے سندھ میں سیاست کرنے کا آغاز کررہی ہے سندھ کی عوام عمرن خان کے ساتھ کھڑی ہے اور زرداری مافیا کو شکست دینے کے لیے پر عزم ہے انہوں نے پورے پاکستان میں بجلی کے بریک ڈاؤن کو موجودہ حکومت کی ناکامی بھی قرار دیا اور فوری استعفے کا بھی مطالبہ کیا*
============