منزل تک وہ ہی پہنچتے ہیں جو انتھک محنت کرنے کے عادی ہوتے ہیں مقررین نے کہا کہ بچے گیلی مٹی نماں ہوتے ہیں انہیں بچپن میں جس سانچے میں ڈھالاجائے گا اس میں وہ ڈھل جاتے ہیں

میرپورخاص == تحسین احمد خان=== منزل تک وہ ہی پہنچتے ہیں جو انتھک محنت کرنے کے عادی ہوتے ہیں مقررین نے کہا کہ بچے گیلی مٹی نماں ہوتے ہیں انہیں بچپن میں جس سانچے میں ڈھالاجائے گا اس میں وہ ڈھل جاتے ہیں اس امر کا اظہار پریذیڈنٹ ویژن بلڈنگ فیوچر سعیدہ عروج حیدر، یو ایس قونصلیٹ کی انگلش پروگرام مینیجر عائشہ امان اللہ، ڈائریکٹر انٹرنیشنل لینگویج پروگرام یونیورسٹی آف نیبراسکا امہا ڈیڈرا مگما ٹری نے ریلو پاکستان یو ایس امبیسی کی جانب سے ویژن بلڈنگ فیوچر کے تعاون سے ڈگر کے مقامی ھال میں کرٹیکل تھنکنگ انگلش ٹیچرس تربیت کورس کے سلسلے میں منعقد افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کا افتتاح مقامی ایم پی اے میر طارق علی خان ٹالپر نے کیا تقریب میں ٹیچرس ٹرینر ارم کوثر نے بتایہ کہ دس ہفتوں کی تربیت کے کورس کے دوران مختلف اسکولوں کے 20 منتخب کیئے گئے انگلش ٹیچرس کو ٹریننگ دی جائے گی اس موقع پر ایم پی اے میر طارق علی خان ٹالپر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے یہ ٹیچرس ٹرینر ارم کوثر کی محنت کا نتیجہ ہے کہ ہمارے اساتزہ کو تربیت دی جا رہی ہے تاکہ ان کے ذریعے بچوں میں خود اعتمادی کی کمی کو پورا کیا جا سکے اور طلبہ اساتذہ کے ذریعے تعلیم کے حقیقی رخ سے فائدہ لے سکیں جب کہ اساتذہ کو کرٹیکل تھنکنگ کورس کرانے سے بچوں کو اپنی صلاحیت بڑہانے کا موقع ملتا ہے وہ جو بھی اسکول میں سیکھتے ہیں اس سے وہ چیزوں پر صحیع طور پر عمل کرنے اور کرانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈگری آصف علی خاصخیلی اور مختیار کار ڈگری وسیم لاشاری بھی ایم پی اے میر طارق علی ٹالپر کے ہمراہ تھے.*