پوزیشن جماعتیں سیاسی طور پر بیروزگار ہیں اورٹائم پاس کیلئے آپس میں چھُپن چھپائی کھیل رہی ہیں

              ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کے درست سمت میں گامزن ہونے کی وجہ سے اپوزیشن جماعتیں سیاسی طور پر بیروزگار ہیں اورٹائم پاس کیلئے آپس میں چھُپن چھپائی کھیل رہی ہیں،بد قسمتی سے کئی دہائیوں سے اقتدار پر مسلط رہنے والوں کو کبھی ملک اوراسکے بد حال عوام کیلئے اکٹھے بیٹھنے اورسوچ بچار کرنے کا خیال نہیں آیا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے مفادات کی نوعیت مختلف ہونے کی وجہ سے کبھی متحد نہیں ہو سکتیں اور ان کی فرینکونسی تبدیل ہوتی رہتی ہے ۔ سابقہ حکمران اپنی طرف سے تو ملک کو اندھے کنویں میں دھکیل کر گئے تھے لیکن وزیر اعظم عمران خان نے دن رات کی محنت سے نہ صرف پاکستان کو اندھیروں سے نکالا ہے بلکہ درست سمت میں بھی گامزن کیا ہے ۔ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ والے آگاہ ہیں کہ موجودہ حکومت اصلاحات کے ذریعے ملک کو جس جانب گامزن کر رہی ہے آنے والے چند سالوں میں ان کا نام لینے والا بھی کوئی نہیں ہوگا جس کی وجہ سے انکی راتوں کی نیندیں اڑ ی ہوئی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان وژن رکھنے والے لیڈر ہیں اور ان کی قیادت میں بہتری کی جانب پیشرفت کی جارہی ہے ۔ اپوزیشن کے پاس سوائے اپنی کرپشن پر واویلا کرنے کے کوئی کام نہیں اس لئے کبھی آزادی مارچ ،کبھی لاک ڈائون اورکبھی مشاورت کے نام پر چھُپن چھپائی کھیل رہی ہیں۔انہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ ان کی کال پر عوام باہر نہیں نکلیں گے اس لئے سبکی سے بچنے اور فیس سیونگ کے لئے تدبیریں کی جارہی ہیں۔ آج بھی انہیں پیشکش کرتے ہیں کہ سازشیں کرنے کی بجائے ملک کی بہتری کے لئے اپنی تجاویز دیں جنہیں زیر غور لایا جائے گا ۔                                                 میڈیا سیل                                                 ہمایوں اختر خان                                             042-37187223     

اپنا تبصرہ بھیجیں