جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت پیدائشی ہونٹ اور تالوں کٹے بچوں کے علاج و آپریشن کیلئے فری میڈیکل کیمپ الخدمت لیبارٹری نیوٹاون میں منعقد ہوا فری میڈیکل کیمپ میں میرپورخاص اور قرب وجوار سے اپنے والدین کے ہمراہ آئے ہوئے پچاس سے زائد بچوں کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا۔

میرپورخاص== تحسین احمد خان=== جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت پیدائشی ہونٹ اور تالوں کٹے بچوں کے علاج و آپریشن کیلئے فری میڈیکل کیمپ الخدمت لیبارٹری نیوٹاون میں منعقد ہوا فری میڈیکل کیمپ میں میرپورخاص اور قرب وجوار سے اپنے والدین کے ہمراہ آئے ہوئے پچاس سے زائد بچوں کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا۔ مفت طبی کیمپ میں ماہر ڈاکٹر محمد اشرف گناترا ، الخدمت میڈیکل سروسز کے ڈاکٹر دانش انڑ ، انچارج الخدمت موبائل ہیلتھ یونٹ رانا زین ودیگر ذمہ دار و الخدمت کے رضا کار موجود تھے اس موقع گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف گناترا نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اور سمائل ہوم کے اشتراک سے میرپورخاص میں گذشتہ کئی سال سے میرپورخاص و قرب وجوار کے پیدائشی ہونٹ و تالو کٹے بچوں کا فری علاج کیا جارہا ہے ۔ ھمارا عزم ہے کہ کوئی پیدائشی معذور بچہ وسائل نہ ہونے کے سبب قدرتی مسکراہٹ و آواز سے محروم نہ رہے ۔ ہر طرح سے مکمل صحت مند بچے ھمارا روشن مستقبل و اثاثہ ہیں ۔ھم ان معصوم کھلتےگلاب جیسے بچوں کی نگہداشت و علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔ایک پیدائشی ہونٹ تالو کٹے بچے کے مکمل علاج پر کئی لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں الخدمت فاؤنڈیشن اسمائل ہوم باہمی اشتراک سے انسانیت کی بلا امتیاز رنگ و نسل اور مذہب خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا
=============