ضلع جنوبی انتظامیہ کے روزانہ کی بنیاد پر پرائس چیکنگ کے دوران منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں چکی آ ٹا اور دودھ کی18دو کا نو ں پر ایک لا کھ 22ہزا ر جر ما نہ ،ایک دو کا ن سیل

مور خہ 24جنو ر ی 2023 ضلع جنوبی انتظامیہ کے روزانہ کی بنیاد پر پرائس چیکنگ کے دوران منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں  چکی آ ٹا اور دودھ کی18دو کا نو ں پر ایک لا کھ 22ہزا ر جر ما نہ ،ایک دو کا ن سیل   کرا چی 24جنو ری ۔ڈپٹی کمشنر جنوبی کیپٹن ریٹائرڈ محمد سعید لغاری کے زیر نگرانی پرائس چیکنگ کے دوران منافع خوروں کے خلاف رو زا نہ کی بنیا د پر کریک ڈائون جا ر ی  18دو کا نو ں پر ایک لا کھ 22ہزا ر جر ما نہ  عا ئد روز مرہ کی استعمال کے اشیا کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے اور کمشنر کراچی ریٹ لسٹ پر مکمل عملدرآمد کے لیے ضلع جنوبی انتظامیہ کی منافع خوروں کے خلاف روزانہ کے بنیاد پر مسلسل کارروائیاں جاری ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر لیاری نے پرائز چیکنگ کے دوران منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دودھ اور چکی آٹے کی چا ر دو کا نو ں پر29ہزا ر کے جر ما نے عائد کئے  اور ایک دو کان سیل،اسسٹنٹ کمشنر سول لائن نے  پرائس چیکنگ کے دوران مہنگے داموں چکی آٹا اور دو دھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5 دکانوں پر 32ہزا ر کے جرمانے عائد کئے ،اسسٹنٹ کمشنر صدر نے منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو دو کا نوں پر 20ہزا ر کے جر ما نے عا ئد کئے ۔اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ نے پرائس چیکنگ کے دوران چکی آٹے کی 4 دکانوں پر26000کے جرمانے عائد کئے۔اسسٹنٹ کمشنر گارڈن نے پرائس چیکنگ کے دوران  چکی آٹے اور دو دھ کی3 دکانوں پر15ہزا ر کے جرمانے عائد کئے۔ڈپٹی کمشنر جنوبی کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو سخت ہدایات دیں کہ چکی آٹا ،دودھ ،دال ، چاول ، کوکنگ آئل سمیت جنرل آئٹمز کے پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے والے تمام جنرل اسٹورز اور منی مارکیٹ کے خلاف بھی کارروائیا ں تیز کی جائے ۔ ہینڈآئو ٹ نمبر 69۔۔۔ڈو گر

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401 کراچی مور خہ 24جنو ر ی 2023 کراچی24جنو ر ی ۔پی ٹی آئی رہنماں کے بیانات پر سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اصل نام پاکستان تحریک الزام ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے ویڈیو بیان میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے الزامات کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا ایک کام انہوں نے ہمیشہ خوشی سے کیا اور وہ ہے اپنے مخالفین پر الزام لگانا۔ بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی بے مثال کامیابی پر تحریک الزام والے خوفزدہ ہوچکے ہیں۔پیپلزپارٹی نے شہر سمیت صوبے کے مسائل کے حل میں ہمیشہ دلچسپی لی ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ مسائل کافی حد تک حل ہونے پر عوام نے پیپلزپارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے پی ٹی آئی والے نجانے کیوں خائف ہیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کا دنیا کے سامنے بڑی کامیابی کے ساتھ مقدمہ لڑا بلاول بھٹو نے دنیا میں پاکستان کے عوام کی نمائندگی کی۔بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے جیت کر بھی پریشان رہتے ہیں اب بری طرح شکست کھا کر پریشان ہیں تو دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں جیت کر بھی یہ لوگ پریشان تھے اور آئندہ بھی پریشانی انکا مقدر ہوگی۔ تحریک الزام کے لوگ کسی حال میں خوش نہیں ہوسکتے جس شخص کے یہ پیروکار ہیں وہ خود الزام خان ہیں۔ ہینڈآئو ٹ نمبر 70۔۔۔ایم آئی زیڈ