صدرمملکت کی اردو یونیورسٹی کے چار سینیٹ ممبران کی تعیناتی کی منظوری


صدرمملکت کی اردو یونیورسٹی کے چار سینیٹ ممبران کی تعیناتی کی منظوری
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی اردو یونیورسٹی برائے آرٹس ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے چار سینیٹ ممبران کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سوسائٹی سے شاہد شفیق بطور سینیٹ ممبر فیڈرل اردو یونیورسٹی تعینات کئے گئے۔تدریسی شعبے سے پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی ، پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد انیس اور پروفیسر ڈاکٹر تنویر خالد بطور سینیٹ ممبران تعینات کئے گئے۔
صدر مملکت نے تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل اڑتالیس ایک ، رولز آف بزنس اور یونیورسٹی کے آرڈیننس کے تحت کیں ۔