#شادی کا موسم- امام الحق اورو ں کی شادی میں شرکت کے لیے وارڈروب ٹرائلز سے تھک گئے

امام الحق

کسی اور کی شادی میں شرکت کے لیے وارڈروب ٹرائلز سے تھک گئے 😂

میرے خیال میں اب ہمین بھی کچھ سوچنا پرے گا جنب فوٹوگرافر
@babarazam258
😉
#شادی کا موسم
==============================
پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان کا نکاح قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہونے کے بعد تقریب کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ 23 جنوری کی شب شاداب خان نے اپنے نکاح کی اطلاع مداحوں کو ٹوئٹر پر دی جس میں انہوں نے بتایا کہ ’الحمد اللہ آج میرا نکاح تھا، یہ میری زندگی کا بہت بڑا دن تھا اور آج ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، برائے مہربانی میرے انتخاب اور میری اہلیہ و ہمارے خاندان کا احترام کریں‘۔

اب کرکٹر کے نکاح کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں۔ تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاداب خان نے آف وائٹ کرتا اور پاجامہ پہن رکھا ہے، اور اس کے اوپر سیاہ رنگ کی واسکٹ پہنی ہے جب کہ دلہن کے والد یعنی ثقلین مشتاق نے شلوار قمیض پر نیلی رنگ کی واسکٹ زیب تن کی ہے۔
========================================

) بھارتی کپتان روہت شرماون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر دنیا کے تیسرے بیٹربن گئے ہیں، انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں سنچری بنا کر سابق آسٹریلوی بیٹر رکی پونٹنگ کی 30سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر کے یہ کارنامہ انجام دیا۔ سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر 49 سنچریوں کے ساتھ ٹاپ پر ہیں جبکہ ویرات کوہلی 46 سنچریوں کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں تقریباً3 سال بعد سنچری سکور کی ہے۔ روہت شرما ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والوں کی فہرست میں بھی تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ انہوں نے 273 چھکے لگا کر سابق سری لنکن بیٹر سنتھ جے سوریا کے270 چھکوں کا ریکارڈ توڑا۔

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹر ہیں۔ انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں351 چھکے لگائے ہیں جبکہ ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل331 چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں سابق پاکستانی بیٹر محمد یوسف کے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے، محمدیوسف نے 9720رنز بنا رکھے تھے جبکہ شرما نے 9782رنز بنا رکھے ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں اوپنرز روہت شرما اور شبھمان گل کے درمیان 212 رنز کی شراکت قائم ہوئی جو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میں کسی اوپننگ جوڑی کی سب سے بڑی شراکت ہے۔ اس سے قبل 2009 ء میں ہیملٹن میں گوتم گمبھیر اور وریندر سہواگ کے درمیان201 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی تھی۔
==========================================