حکومت ناکام معاشی پالیسیوں اور بیڈ گورننس کیوجہ سے پا ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکی ہے،پرویز ملک

پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و رکن قوم اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری ورکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر وایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامرخان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ایک سال میں کمزوراور ناکام معاشی پالیسیوںاور بیڈ گورننس کی وجہ سے پاکستان کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکی ہے،حکمرانوں کو گھر بھیجناپاکستان اور عوام کے مفاد میں ناگزیر ہوچکا ہے۔ حکومت نے معاشی بدانتظامی کی ہے، ڈینگی سے عوام مررہے ہیں انہیں دوائیاں تک ہیں مل رہیں،نااہلی دکھائی ہے، جس کے نتیجے میں مہنگائی سے مزدور، کسان، غریب، متوسط طبقہ، مڈل کلاس بری طرح پس چکی ہے۔ صنعت تباہ ہوگئی ہے، بیروزگاری پھیل رہی ہے، کسان بدحال ہے۔ نااہل حکومت نے عالمی سطح پر ملک کو تنہا کردیا ہے۔ سب سے تازہ مثال یہ ہے کہ کشمیر جیسے مسئلہ پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں سولہ ووٹ بھی یہ حکومت حاصل نہ کرسکی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز نیب عدالت میں قائدین و لیگی رہنماو ں کی پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ، چوہدری شہباز،سابق ڈپٹی میئرز میاں طارق نذیر خان سواتی، میاں محمود، رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ عمران نیازی کی فاشسٹ حکومت سول آمریت کی بدترین شکل ہے,احتساب کے نام پر تماشا ہو رہا ہے, نااہل حکومت چند مہینوں کی مہمان ہے، حکمرانوں کی نا اہلی اور نالائقیوں کی وجہ سے امن و امان کی صورت حال کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کا بھی برا حال ہے غریب کش بجٹ کے بعد حکومت کا کاو نٹ ڈاو ن شروع ہو گیا ہے،حکومت عوام دشمن بجٹ سے توجہ ہٹانے کے لئے اپوزیشن راہنماں کی پکڑ دھکڑ کر رہی ہے۔
 شعبہ نشرواشاعت Hafiz Naeem AhmadSenior Journalist Din Media Groupcell: 0300/0332-4446439lahorepr@gmail.comhafiznaeemahmad@yahoo.com

اپنا تبصرہ بھیجیں