ضمنی انتخابی مہم تیز، آصفہ بھٹو کی زیرقیادت ریلی

لاڑکانہ میں پی ایس 11 کے ضمنی انتخابات کی سرگرمیاں تیز ہوگئیں، شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کی قیادت میں پی ایس 11 کی حدود میں آنے والے مختلف علاقوں میں ریلی نکالی گئی۔
نوڈیرو چوک سے نکلنے والی ریلی رائس کنال پل سے نذر روڈ پہنچی، جس کا جگہ جگہ پرتپاک استقبال کیا گیا، ایس ایس پی چوک، وی آئی پی اور لاہوری روڈ پر عوام کا جم غفیر آصفہ بھٹو کی ایک جھلک دیکھنے امڈ آیا۔
آصفہ بھٹو پر اولڈ بس اسٹینڈ، نشتر روڈ اور رائس کنال برج سمیت متعدد مقامات پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں، بندر روڈ اور پاکستان چوک پر بھی آصفہ بھٹو کا فقیدالمثال استقبال ہوا۔
  آصفہ بھٹو کو دیکھ کر پورا شہر سڑکوں پر آگیا، جبکہ  لاڑکانہ شہر زندہ ہے بی بی زندہ ہے کے نعروں سے گونج اٹھا، جس سے ایک سماں سا بندھ گیا، سینکڑوں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر مشتمل ریلی میں پی ایس 11 میں پی پی امیدوار جمیل سومرو کے حق میں بھی نعرے بلند ہوئے

اپنا تبصرہ بھیجیں