انڈر۔19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرادیا

آئی سی سی ویمن انڈر۔19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 103 رنز کے بھاری مارجن سے ہرادیا۔

جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی ویمن انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر سِکس مرحلے کے گروپ ٹو میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 178 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جارجیا پلیمر 53 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہیں۔

پاکستان کی جانب سے انوشا ناصر نے 3 اور ماہ نور آفتاب نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان ویمن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 75 رنز بناسکی۔

قومی انڈر۔19 ویمن ٹیم کی اریشہ نور 24 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔