آئی ایم ایف کی شرط مان لی گئی۔۔پہلے مرحلے میں اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ سے ڈالر کا ریٹ ڈیمانڈ اور سپلائی کے مطابق کرنے کا بڑا فیصلہ ہوگیا۔۔

بریکنگ اسٹوری۔۔۔

آئی ایم ایف کی شرط مان لی گئی۔۔پہلے مرحلے میں اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ سے ڈالر کا ریٹ ڈیمانڈ اور سپلائی کے مطابق کرنے کا بڑا فیصلہ ہوگیا۔۔
سما کے سینئر رپورٹر سید رضوان عالم کے مطابق منگل کو کراچی میں ایکسچینج کمپنیز کی نمائندہ تنظیم ای کیپ کی اہم بیٹھک میں اہم فیصلے کئے گئے۔۔۔
ایکسچینج کمپنیز کے رہنما ڈالر پر سے ” کیپ ” ہٹانے کے فیصلے پر متفق ہوگئے ہیں جبکہ حکومت نےبھی ایکسچینج کمپنیز کو ڈالر کو” فری فلوٹ ” کرنے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔۔۔

ڈالرپر” کیپ”ہٹانے سے ڈالر کی قیمت بڑھ جائے گی ۔۔ مگر بلیک مارکیٹ کا خاتمہ ہوگا
چیئرمین ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان کہتے ہیں بدھ سے مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت طلب و رسد کے مطابق مارکیٹ بیسڈ ہوگی۔۔۔

ملک بوستان کے مطابق ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین سے صبح ملاقات ہوگی جس میں ڈالر کو مارکیٹ بیسڈ کرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر لائحہ عمل طے کیاجائےگا۔۔۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق بلیک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں فرق 30 روپے تک پہنچ گیا تھا جس کے باعث بیرون ملک سے اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات قانونی طریقے سے آنے کے بجائے ہنڈی حوالہ کے ذریعے بلیک مارکیٹ میں جارہی تھیں تاہم ڈالر کو مارکیٹ بیسڈ کرنے سے اب یہ ڈالرز بینکنگ چینل اور اوپن مارکیٹ میں آئیں گے۔۔۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ قرض بحالی پروگرام کیلئے ڈالر کو فری فلوٹ کرنا آئی ایم ایف کی لازمی شرط ہے تاہم ڈالر کو فری فلوٹ کرنا اوپن مارکیٹ سے زیادہ انٹر بینک مارکیٹ میں ضروری ہے تاہم ایکسچینج کمپنیز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت طلب و رسد کے مطابق ہونے کا اثر انٹر بینک پر بھی لازمی پڑے گا جہاں اگلے مرحلے میں ڈالر کو فری فلوٹ کردیا جائے گا۔۔۔
================