ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے واٹربورڈ کے انجینئرز اور افسران کو ہدایات

کراچی (    )ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے واٹربورڈ کے انجینئرز اور افسران کو ہدایات دی ہیں کہ وہ شہریوںکی فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات کا ازالہ فوری ممکن بنائیں ،واٹربورڈ کے کمپلین سینٹر ز پر موصول ہونے والی شہریوں کی شکایات پر بلاکسی تاخیر ایکشن لیا جائے ،اس ضمن میں جاری کام کی رفتار بڑھائی جائے ،انہوں نے کہا کہ شہریوں کو فراہمی ونکاسی آب کے کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری ازالے کیلئے اہم اقدامات کیئے جارہے ہیں ، واٹربورڈکی ویب سائٹ اپ گریڈ کی جارہی ہے، جلد شہریوں کو واٹس اپ نمبر جاری کیا جائے گا جس پر واٹربورڈ کے صارفین اپنی شکایات سے براہ راست آگاہ کرسکیں گے ،فیس بک ودیگر سوشل میڈیا کے ذرائع سمیت واٹربورڈ کی ایپلی کیشن پر بھی یہ سہولت دستیاب ہے ،علاوہ ازیں ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایات پر واٹربورڈ کے عملے نے فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شہریوں کی سیکڑوں شکایات کاازالہ کردیا ہے واٹربورڈ کے عملے کی جانب سے بلدیہ ٹاو ¿ن دلاور محلہ یوسی 34میں12انچ قطر کی دھنسنے والی سیوریج لائن تبدیل کرکے سیوریج اوورفلو کی شکایات دور کی گی ،بھینس کالونی میں لیک ہونے والی 48انچ قطر لائن کی مرمت کردی گئی ہے ،جام محلہ بلدیہ ٹاو ¿ن میں سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کردیا گیا ،محمدی مسجد یوسی 30بلدیہ ٹاو ¿ن میں نکاسی آب کی شکایت کا خاتمہ کیا گیا ،سوات کالونی اور لاسی پاڑہ اورمدینہ کالونی یوس 32میں سیوریج لائنوں کی صفائی کرکے پانی کی نکاسی ممکن بنادی گئی ہے،ناظم آباد اور معین آباد میں نکاسی آب کی شکایات دور کی گئیں،سبطین امام بارگاہ،یاسین آبا د گلشن اقبال یوسی2کے قریب 24انچ قطر کی سیوریج لائن کی مشینوں کے ذریعے صفائی کرکے نکاسی آب کے مسائل دور کیئے گئے،پاک کالونی یوسی 5میں پینے کے پانی میں بدبودار پانی کی آمیزش دور کردی گئی ہے، بن قاسم کے علاقہ شیرپاو ¿ کالونی میں دھنسنے والی 30انچ قطر کی لائن کو تبدیل کیا گیا ،اکبر اپارٹمنٹ سول لائن میں 18انچ قطر کی پائپ لائن کو تبدیل کردیا گیا ہے ،مہران ہائی وے سے گزرنے والی 48انچ قطر کی لائن کو تبدیل کیا گیا،بنارس و حبیب بنک کے درمیان سائٹ ٹاو ¿ن میں 15اور10انچ قطر کی پانی کی لائنوں کو تبدیل کیا گیا ،پی ای سی ایچ ایس بلاک 6میں15انچ قطر کی لائن کو تبدیل کردیا گیا ہے ،علامہ اقبال روڈ بلاک 2ای ایس سی ایچ ایس میں دھنسنے والی 12انچ قطر کی لائن کو تبدیل کیاگیا،جس سے پی ای سی ایچ ایس اور ملحقہ علاقوںمیں نکاسی آب میں بہتری آئی ہے ،ناظم آباد 4Bسمیت دیگرملحقہ علاقوں میں سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کیا گیا ،سائٹ ٹاو ¿ ن بوسٹنگ پمپنگ اسٹیشن کے الیکٹرک پینل اور چینج اوورکو تبدیل کرکے بجلی کے مسائل حل کیئے گئے ,لیاری بہار کالونی کی مین ہولز اور سیوریج لائنوں کی مکمل صفائی کی گئی جس سے بہار کالونی اور ملحقہ علاقوں میں نکاسی آب کی شکایا ت کا خاتمہ کیا گیا،سائٹ ٹاو ¿ن کی یوسی 15الہٰی کالونی میں 12انچ قطر کی خستہ ہونے والی پانی کی لائن تبدیل کی گئی،اس کے علاوہ واٹربورڈ کے عملے نے قصبہ پمپنگ اسٹیشن پر جلنے والی 60ہارس پاور کی مرمت کرکے پانی کی فراہمی معمول کے مطابق شروع کردی گئی،حب کینال میں حالیہ بارشوں کے باعث پڑنے والے شگافوں کو بھردیاگیا ہے ،بنارس پمپنگ اسٹیشن میں 10انچ قطر کے والو کو کامیابی سے تبدیل کیا گیا
کراچی (   ) ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے واٹربورڈ کے ایگزیکٹیوانجینئر عبدالرحیم پلیجو کی والدہ اور سابق ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر علی محمد پلیجوکی بھابھی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ، ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ کی مغفرت ،درجات کی بلندی اور سوگواران کیلئے صبرجمیل کی دعاکرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت واٹربورڈ کے تمام ملازمین دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں۔
ہینڈآو ¿ٹ نمبر((02/10/19/PRO/KWSB/HO رضوان حیدر انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ

اپنا تبصرہ بھیجیں