آرٹس کونسل کراچی میں پاکستان یوتھ فیسٹیول زور و شور سے جاری

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پاکستان یوتھ فیسٹیول 2023 زور و شور سے جاری ہے۔

فیسٹیول کے دوسرے روز بھی مختلف کالجز اور جامعات کے طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آج بھی پاکستان یوتھ فیسٹیول میں مختلف کیٹیگریز کے مقابلے جاری رہے جن میں اداکاری، رقص، گلوکاری، تقریر، مضمون نویسی شامل ہیں۔
فیسٹیول میں تھیٹر ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں آرٹس کونسل کے مینٹورز اسد گجر، راحیل صدیقی، مظہر نورانی، اور فرحان عالم نے امیدواروں کو اداکاری کے گُر سکھائے۔

مقابلوں میں حصہ لینے نوجوانوں نے اتنا بڑا پلیٹ فارم مہیا کرنے پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کا شکریہ ادا کیا۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں فوڈ کورٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان یوتھ فیسٹیول 29 جنوری 2023ء تک جاری رہے گا اور مقابلے میں جیتنے والے خوش نصیب کو 2 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔