کراچی سے گوادر جانے والا طیارہ حادثے سے بچ گیا ۔ایندھن کی کمی کے باعث تربت میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی سے گوادر جانے والا طیارہ حادثے سے بچ گیا ۔ایندھن کی کمی کے باعث تربت میں ہنگامی لینڈنگ ۔تفصیلات کے مطابق قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی پرواز پی کے 503 کراچی سے گوادر جا رہی تھی اچانک جہازکو واپس موڑ آگیا اور جہاز کو ہنگامی طور پر تربت میں اتارا گیا ۔جہاز کو تربت میں اتارنے کی وجہ جہاز میں اچانک ایندھن کی کمی بتائیں گی ۔تمام مسافر حیران اور خوفزدہ تھے تربت ایئرپورٹ پر جہاز میں ایندھن بھرا گیا اور ایندھن بھرنے کے بعد دوبارہ جہاز کو گوادر لے جایا گیا ۔جہاز میں سفر کرنے والے مسافروں کے مطابق 29 ستمبر کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 503 دن ساڑھے گیارہ بجے کراچی سے گوادر کے لیے روانہ ہوئی اسے شیڈول کے مطابق ایک بج کر دس منٹ پر گوادر ایئرپورٹ اترنا تھا لیکن پرواز کے دوران اچانک جہاز کو واپس مل گیا اور تربت ایئرپورٹ پر اتارا گیا اے ٹی آر طیارے میں اندر کی کمی کا مسئلہ سامنے آیا اور بد ایئرپورٹ پر باقاعدہ ایندھن جہاز میں بھرا گیا اس دوران جہاز کے انجن بند اور ائیرکنڈیشننگ سسٹم بند ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید گرمی کی وجہ سے سخت پریشانی کا سامنا تھا اور مسافر جہاز میں شور مچاتے رہے عملہ انہیں صبر کی تلقین کرتا رہا ۔بعض مسافروں نے اس صورتحال پر شور مچایا احتجاج بھی کیا چند مسافروں نے اس صورتحال میں تصاویر اور ویڈیو بھی بنائی ۔یہ واقعہ 29 ستمبر کو پیش آیا بعد ازاں فیولنگ کے بعد جہاز کو گوادر ایئرپورٹ پر اتارا گیا ۔اس سلسلے میں پی آئی اے کے اعلیٰ حکام سے رابطے کی کوشش کی گئی تو کامیابی نہیں ہوئی پی آئی اے کے متعلقہ حکام کے لئے جیوےپاکستان ڈاٹ کام کا یہ پلیٹ فارم حاضر ہے وہ اپنا موقف پیش کر سکتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں