بھارتی فلم عاشقی ٹو کی آفر ٹھکرانے پر افسوس ہے‘، جنید خان

گلوکار اور معروف اداکار جنید خان کا کہنا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کی معروف فلم’عاشقی 2‘ میں کام کرنے کی آفر کی گئی تھی۔
ایک ویب شو میں انٹرویو دیتے ہوئے جنید خان کا کہنا تھا کا ’مہیش فلمز‘ کے بینر تلے بننے والی عاشقی 2 نے فلم کا اعلان کرنے سے قبل آن لائن ایک سوال کیا تھا کہ ’عاشقی2 کا اسٹار کون ہونا چاہئے؟
جنید نے بتایا کہ مہیش بھٹ کے اس سوال کا مقصد یہ تھا کہ پاکستان سے ایک نیا چہرہ بھارت میں متعارف کروایا جائے جسے بھارت میں اس سے پہلے کوئی نہ جانتا ہو اور جسے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی آتی ہو۔
ایسے چہرے کی تلاش میں مہش بھٹ نے جنید خان تک رسائی حاصل کی اور فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کی پیشکش کی جسے کرنے سے انہوں نے انکار کردیا۔
انہوں نے بتایا کے اس سلسلے میں پاکستان سے مہش بھٹ نےاور بھی اداکاروں  کو کام کرنے کی آفر دی تھی۔
میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ کو اس فلم میں کام کرنے سے انکار پر اب افسوس ہوتا ہے؟
اس کے جواب میں جنید خان کا کہنا تھا کہ ’عاشقی 2‘ ایک بہت بڑی فلم تھی  انہیں اس فلم میں کام نہ کرنے پر افسوس بھی ہے۔ انہوں نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم کے گانے بہترین تھے۔

واضح رہے کہ ’عاشقی ٹو‘ بالی ووڈ کے معروف فلمساز و ہدایتکار مہیش بھٹ کی 90 کی دہائی کی سپر ہٹ رومانٹک فلم عاشقی کا سیکوئل تھا۔
فلم کی کہانی گائیکی کو اپنا کیرئیر بنانے اور اس میں نام کمانے کی باگ دوڑ میں لگے ہیرو اور ہیروئن پر مشتمل تھی