*کراچی وحشتوں کا شہر*


یہاں اب ون وے ڈرائیونگ کوئی جرم نہیں ،ملک بھر سے گداگر ہر گلی اور روڈ پر حملہ آور ہیں سارے فٹ پاتھ پر ایک چھوٹی سی دکان کا مالک پچاس کرسیاں رکھ کے دیسی بن کباب اور چائے پراٹھا بیچتا ہے۔ یہاں لاکھوں بغیر رجسٹریشن کے رکشے بھتا دے کر روڈ پر دس دس مسافروں کو منی بس کی طرح چلاتے ہیں۔ پچاس ساٹھ لاکھ لوگوں نے بغیر زمین خریدے مکان بنا لیئے ہیں اور اس میں کرائے پر چلانے کے لیے دکانیں بنا لی ہیں۔ یہاں اب کمرشل گاڑیوں کی کوئی فٹنس نہیں ہوتی۔ اس شہر میں پانچ ہزار ایسے ڈمپر چلتے ہیں جن پر کوئی رجسٹریشن نمبر نہیں ہوتا لیکن اکثر پر لکھا ہوتا ہے “دعوت تبلیغ زندہ باد”. ان ڈمپرز کو کبھی ٹریفک پولیس اہلکار نہیں روکتے۔ کار اور موٹر سائیکل والوں پر چالان اور بھتا دونوں نافذ ہیں۔ یہاں دس لاکھ سے

زیادہ افغان گلی گلی ٹرائی وہیلر پر کچرا اٹھاتے ہیں اور پیسے ہر گھر سے لیتے ہیں کیونکہ بلدیہ اب مین روڈ سے کچرا اٹھاتی ہے جہان افغانی ڈمپ کرتے ہیں۔ یہاں مقامی اور غیر مقامی ہزاروں لوگ اسلحہ لے کر عورتوں اور مردوں سے موبائل فون اور نقدی چھینتے ہیں کبھی پکڑے جائیں تو جلد ضمانت پر واپس کر پھر لوٹتے ہیں۔ یہاں ہر روڈ پر مغرب سے پہلے موبائیل آتی ہیں اور ہر ٹھیلے والے سے روزانہ ایک طے شدہ رقم وصول کرتیں ہیں اور اس کے عوض انہیں آدھا روڈ کور کرکے ٹھیلا لگانے کی اجازت ہوتی ہے۔ آپ کو غیر قانونی روڈ کٹنگ کروانی ہو پانی کا ناجائز کنکشن چاہیے تو آپ ایسے لوگوں سے آسانی سے کرواسکتے ہیں جو متعلقہ محکموں کی اجازت کے بغیر یہ کام کرتے ہیں۔ اگر آپ نے مکان کی تعمیر شروع کی ہے تو علاقے کی موبائل اتنی جلدی آپ کے پلاٹ پر آتی ہے کہ آپ کی تعمیر سے گلی میں گاڑیوں کو گزرنے میں تکلیف ہوگی لہذا آپ ان کا خیال رکھیں وہ آپ کو تنگ نہیں کریں گے۔
کہاں تک سنو گے کہاں تک سنائیں
اگر کسی کو اوپر لکھی کسی ایک بات پر بھی شک ہو تو خود چیک کر سکتا ہے۔
پہلے یہ سندھ کا دارالخلافہ کراچی تھا پھر قومی اتحاد کی ضرورت کے تحت منی پاکستان بنا اور اب یہ دنیا کا سب سے بڑا تین کروڑ آبادی والا ایک گاؤں ہے، ہاں اس گاؤں میں کہیں چھوٹے چھوٹے اسلام آباد بھی ہیں جہاں نظام خاصہ بہتر ہے۔ سب حکمرانوں نے اپنے آپ کو قلعہ بند کر لیا ہے کہ انہیں اس گاؤں کے لوگوں سے خطرہ ہے۔
یہ میرا شہر ہے جہاں میں نے بچپن میں سڑکیں دھلتی دیکھی ہیں اور رات کو سیسنا جہاز سے مچھر مار اسپرے ہوتا دیکھا ہے۔
Aftab -Memon.
=========================