شکاگو: ایئرپورٹ پر اچانک کیٹرنگ ٹرک کا میٹر گھوم گیا!

یوں تو دنیا بھر میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہے تاہم بعض اوقات ایسے دلچسپ حادثات دیکھنے کو ملتے ہیں کہ لوگ حیران رہ جائیں جی ہاں، امریکی شہر شکاگو کے ایئرپورٹ پر ایسا ہی واقعہ اس وقت دیکھا گیا جب اچانک کیٹرنگ ٹرک بے قابو ہوا اور رن وے پر گول گول گھومتا دکھائی دیا۔
یوں رن وے پر گول گول گھومتی گاڑی کو ایئرپورٹ ملازمین نے بڑی مشکل سے قابو کیا۔
رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں رن وے پر کھڑے طیارے محفوظ رہے اور جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں