فردوس جمال کی عمران اشرف پر تنقید

معروف اداکار فردوس جمال نے ماہرہ خان کی اداکاری پر اپنے تبصرے کے بعد اب عمران اشرف کی اداکاری پر تنقید کرنا شروع کردی ہے۔ معروف و تجربہ کار اداکار فردوس جمال کے نئے اداکاروں پر تبصروں سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ کسی سے خوش نہیں ہیں، گزشتہ دِنوں فردوس جمالی نے ایک نجی چینل کے پروگرام میں اداکارہ ماہرہ خان پر تنقید کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر فردوس جمال کے خلاف فنکاروں کے ساتھ اُن کے مداحوں نے بھی ٹوئٹ کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیے: فردوس جمال کا ماہرہ کو ماں کا کردار ادا کرنے کا مشورہ
فردوس جمال کے مداح ابھی ماہرہ خان والا معاملہ بھولے بھی نہ تھے کہ اُنہوں نے عمران اشرف پر تنقید کرکے لوگوں کو دوبارہ اپنے خلاف بولنے کا موقع دیا ہے
اُنہوں نے اپنے مداحوں سے گُزارش کی کہ ’فردوس جمال کے لیے کوئی غلط کمنٹس نہ کیے جائیں، وہ میرے سینئیر اداکار ہیں، مجھے اُن کی کوئی بات بُری نہیں لگی ہے بلکہ جو بھی اُنہوں نے کہا ہے میں اُس سے سیکھوں گا۔‘ اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ہمارے گھر میں ہمارے بڑے بھی اکثر ہمیں کُچھ نہ کُچھ بول دیتے ہیں اِس کا مطلب یہ نہیں ہم اُن کی باتوں کا بُرا منائیں