فیشن شو کشمیر کی آواز کیسے بنا؟

اروے کے دارالحکومت اوسلو میں کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی دنیا میں اجاگر کرنے کے لیے فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد مقبوضہ وادی میں ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھانا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر فیشن شو کی ویڈیو مقبول ہوگئی۔
ٹوئٹر پر وقاص نامی ایک صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ناروے میں منعقد اس فیشن شو میں کشمیریوں کی حالت زار پر روشنی ڈالی گئی
یک صارف نے لکھا کہ ایسے پلیٹ فارمز پر کشمیر کے حالات پر روشنی ڈالنا ایک بہترین کام ہے۔
شو کے اختتام پر شو منعقد کرنے والی نیہا اکرم نے کہا کہ فیشن شو منعقد کرنے کا مقصد کشمیر میں ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔ بیرون ملک رہنے والوں کو بھارت کا مکروہ چہرہ دکھانا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں لوگوں پر ظلم کیا جارہا ہے۔اقوام متحدہ سمیت دنیا کی بڑی طاقتیں مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو حق خود ارادیت دلوائیں اور اُن کا لاک ڈاؤن ختم کروائیں