ایک برے واقعے پر پاکستان کو تنہا نہیں کیا جا سکتا، مائیکل ہولڈنگ

سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بالر اور کمنٹیٹر مائیکل ہولڈنگ کا کہنا ہے کہ دس سال پہلے پیش آنے والے ایک برے واقعے پر پاکستان کو تنہا نہیں کیا جا سکتا۔ائیکل ہولڈنگ آج کل نجی دورے پر پاکستان میں ہیں، انہوں نے سابق قومی آل راؤنڈر اور کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کے دوران کہا کہ پاکستان کو صرف اس وجہ سے کھیل کی دنیا میں تنہا نہیں کیا جا سکتا کہ دس سال قبل کوئی منفی واقعہ رونما ہوا تھاانہوں نے کہا کہ اگر انہیں کسی بھی قسم کا کوئی خوف یا خطرہ ہوتا تو وہ کبھی پاکستان نہ آتے تاہم انہیں یہاں کوئی مشکل پیش نہیں آئیانہوں نے کہاکہ حفاظت کے حوالے سے تدابیر اختیار کرنا بہتر ہوتا ہے جو ظاہر ہے کہ ہر ملک کی اولین ترجیح ہوتی ہے اور پاکستان بھی اس اعتبار سے مختلف نہیںائیکل ہولڈنگ کا کہنا تھا کہ یہ حوصلہ افزاء بات ہے کہ سری لنکن ٹیم انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آئی ہوئی ہے