جےایس ایم یو لیبارٹری کا راشد منہاس روڈ پرافتتاح

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرامجد سراج میمن نےگلشن اقبال راشد منہاس روڈ پر جےایس ایم یو ڈائیگناسٹک لیبارٹری اور الٹرا سائونڈ سینٹر کے ایک اور کلیکشن پوائنٹ کاافتتاح کردیا۔ اس موقع پروائس چانسلر پروفیسر امجدسراج میمن نےکہاکہ عوام کی سہولت کیلئے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اپنی لیبارٹری کے کلیکشن پوائنٹس کی تعدادمیںمسلسل اضافہ کررہی ہے تاکہ شہر بھرکےعوام انتہائی رعایتی قیمت پر ٹیسٹ کی سہولت سے مستفید ہوسکیں، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی لیبارٹری معیار پر سمجھوتہ نہیں کرتی یہی وجہ ہےکہ شہر کے بڑے اسپتال بھی جےایس ایم یو لیبارٹری کےساتھ ٹیسٹ کیلئے معاہدے کر رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر رجسٹرار ڈاکٹراعظم خان، ڈائریکٹر فنانس عادل رشید، لیب انچارج وایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر نوید الظفراور لیب منیجر حسنین عباس بھی موجود تھے۔
===============