ایوان صنعت و تجارت گجرات و منڈی بہاء الدین کی سالانہ جنرل میٹنگ و تقریب حلف برداری سال 2018-19 میں جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے ایگزیکٹو ایڈیٹر نوید انجم فاروقی کو اعلیٰ کارکردگی پر شیلڈپیش کی گئی

ایوان صنعت و تجارت گجرات و منڈی بہاء الدین کی سالانہ جنرل میٹنگ و تقریب حلف برداری(AGM) سال 2018-19 کی شاندار محفل گجرات کے مقامی شادی ہال میں منعقد ہوئی جس میں نئے منتخب عہدیداروں نے حلف اُٹھایا۔ اِس تقریب میں سال کی بہترین کارکردگی پر مختلف شخصیات کو ”حسن کارکردگی“ پر شیلڈز پیش کی گئیں۔ جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے ایگزیکٹو ایڈیٹر نوید انجم فاروقی کو میڈیا میں اعلیٰ کارکردگی پر شیلڈ دی گئی اُنھوں نے افتخار علی ملک (سینئر نائب صدر سارک چیمبر) اور گجرات چیمبر کے صدر عامر نعمان سے اپنی شیلڈ وصول کی۔ یہ خوبصورت تقریب رات گئے تک جاری رہی جس میں چیمبر کے تمام ممبران نے بھرپور شرکت کی اُن کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی شامل تھیں۔