کپتان کو بھائی جان کا اہم پیغام

ایس ایم منیر نے عمران خان کی حکومت کو سب سے اہم راز بتا دیا اور یہ دعوی بھی کیا کہ میرے کہنے پر حکومت صرف ایک کام کرلے پھر دیکھیں شاندار نتائج خود بخود سامنے آئیں گے برامداد کو دیکھتے ہی دیکھتے پر لگ جائیں گے اور دو گنا بڑھانے کا دعویٰ بھی کر دیا ۔پاکستان میں صنعتکاروں تاجروں فرمائے کرو کے ہردلعزیز رہنما ایس ایم منیر بھائی جان نے ایک طرف وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو ترقی کرنے اور ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے سب سے اہم راز بتادیا ہے تو دوسری طرف وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی عمدہ خدمات پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا ہے جبکہ سرحدی صورتحال کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔پاکستان کی معیشت پر گہری نظر رکھنے والے انتہائی تجربہ کار بزنس کمیونٹی کے ہردلعزیز رہنما ایس ایم  منیر کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کو متعدد چیلنجوں کا سامنا ہے معیشت کی صورتحال مشکل ہے اور ملک میں ایس ایم ای سیکٹر تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے ۔کاٹی کی ایک تقریب میں ایس ایم منیر نے کراچی میں دس کروڑ درخت لگانے کا ہدف دیتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی مختلف شعبوں میں کارکردگی کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا جبکہ تقریب میں بتایا گیا کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جاری کردہ گرانٹ سے چودہ منصوبوں میں سے آٹھ تکمیل کے مراحل میں ہیں اور چھ پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ ایس ایم منیر بھائی جان نے کپتان کی حکومت کو انتہائی قیمتی مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ صنعت کاروں اور برآمدکنندگان کے 700 ارب روپے سے زائد کے ریفنڈز التوا کا شکار ہیں ان میں سے صرف دس ارب بانڈز کی صورت میں جاری ہوئے ہیں اگر یہ رقم ادا کر دی جائے تو برآمدات کو دو گنا بڑھا کر دکھا سکتے ہیں  ۔انہوں نے وزیر اعلی سندھ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کی صاف کراچی مہم کے دوران شہر سے 130000 ٹنکچر اٹھایا جا چکا ہے جس پر وہ قابل تعریف ہیں اور انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔