پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن بالآخر آکٹوپس کے نرغے میں آگئی ۔

آکٹوپس کو قدرت نے واقعی لاجواب صلاحیتیں عطا کر رکھی ہیں وہ جس کسی کو اپنے گھیرے میں لینے کی ٹھان لیتا ہے وہ اس کی دسترس سے باہر نہیں رہ پاتا ۔پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کی سیٹ بھی  آکٹوپس کے نشانے پر آگئی تھی اور بالآخر یہ اہم اور طاقتور کرسی آکٹوپس کے پاس پہنچ ہی گئی ہے ۔ معاملہ یہ ہے کہ پاکستان میں اپ گروپس نامی گروپ کے سربراہ وقار حیدری نے ینگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے اور وہ بھی بلا مقابلہ ۔۔۔۔۔جس پر وہ مبارکباد کے حقدار ہیں جیوے پاکستان ڈاٹ کام کی جانب سے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے اور ان کی پوری ٹیم کی کامیابیوں کے لئے دعا گو ہے ۔ پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کے منعقد کیے سالانہ اجلاس میں سال برائے 2019 2020 کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں تمام عہدے داران بلامقابلہ منتخب ہو گئے ۔یوں  آکٹوپس گروپ کے چیئرمین وقار حیدری آپ پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کے نئے چیئرمین منتخب کر لیے گئے ہیں جبکہ چینل سیون کمیونیکیشن کے چیئرمین جواد ہمایوں سینئر وائس چیئرمین  اور بانڈ ایڈورٹائزنگ کی سیما جعفر وائس چئیر پرسن بالمقابل منتخب ہوگئی ہیں جبکہ ا یڈی ٹیوڈ کے ایم ڈی سید علی رضا ،آرگس ایڈورٹائزنگ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر حسن انصاری ،کریٹی جنکشن کے سی عید او بریگیڈیئر ریٹائرڈ زبیر ریحان سینری ایڈورٹائزنگ کے چیف ایگزیکٹو احمدحسین کپاڈیا ،مین ہل ایڈورٹائزنگ کے سی ای او واثق علی خان ،میکسین ایڈورٹائزنگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بلال تنویر ،میڈاس کمیونیکیشن کے سی ای او ندیم اکبر ،ٹائم اینڈ اسپیس کے چیف  آپریٹنگ آفیسر کنور  راشد ،میسج کمنیکیشن کے سی ای او سہیل عزیز بھی بلامقابلہ مرکزی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران منتخب قرار پائے ۔جیوے پاکستان ڈاٹ کام کی انتظامیہ ان تمام منتخب ارکان اور عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتی ہے ۔