چین کے تعاون سے بن قاسم پر آرایل این جی سے چلنے والا پاور پلانٹ لگایا جائے گا۔جو سال 2021کے موسم گرما سے پہلے تیار ہوگا۔

کراچی الیکٹرک نے بجلی کی کمی دور کرنے کےلئے بن قاسم بندرگاہ پر900میگاواٹ کاپاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ 45کروڑ ڈالر سے تیار پلانٹ ایل این جی سےچلایاجائےگا۔
کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے سالانہ اجلاس میں بڑا فیصلہ کی گیا۔
چین کے تعاون سے بن قاسم پر آرایل این جی سے چلنے والا پاور پلانٹ لگایا جائے گا۔جو سال 2021کے موسم گرما سے پہلے تیار ہوگا۔
پلانٹ پر45کروڑ ڈالر سرمایہ کاری ہوگی جس سےشہرکو900میگاواٹ اضافی بجلی ملے گی۔
کے ای کے سی ای او مونس علوی کے مطابق 2009سے 2018تک توانائی کے مختلف منصوبوں پر دوارب 10 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کی گئی اور 1057میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں