بجلی کی قیمتوں میں مزید53پیسے فی یونٹ اضافہ

وفاقی  حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں مزید53پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔کابینہ نے اضافے کی منظوری دے دی۔
آئی ایم ایف کے ساتھ مرحلہ وار بجلی کی قیمت بڑھانےکے معاہدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے وفاقی کابینہ نے 53پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
اس عمل سے بجلی صارفین پر سالانہ 53 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔معاہدے کے تحت حکومت نے 30 ستمبر سے قیمتوں میں اضافہ کرنا تھا ۔ نیپرا نے گزشتہ ہفتے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی