پاکستان سپر لیگ PSL کہ اصل آرکیٹیکٹ اور ڈیزائنر چوہدری محمد ذکا اشرف تھے انہوں نے ہی PSL Logo لانچنگ کی تھی اور آگے چل کر اس پروجیکٹ کو عملی جامہ پہنانے کا سہرا نجم سیٹھی کے سر سجا انہوں نے خوبصورتی سے اس بڑے خواب کو تعبیر دی۔

پاکستان کی سرکردہ نیوز ویب سائٹ جیوے پاکستان ڈاٹ کام کی خصوصی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ PSL کے حوالے سے اصل آئیڈیا سابق چیئرمین پی سی بی چوہدری محمد ذکا اشرف سامنے

لے کر آئے تھے اور حقیقی معنوں میں وہ ہی PSL کے اصل آرکیٹیکٹ اور ڈیزائنر ہیں انہوں نے ہی پاکستان سپر لیگ کا لوگوLogo لانچ کیا تھا جس کی بڑی شاندار تقریب لاہور میں منعقد ہوئی تھی جس میں نامور شخصیات نے شرکت کی تھی

پی ایس ایل کا خواب چوہدری محمد ذکا اشرف نے دیکھا اور اس خواب کو عملی جامہ پہنانے کا سہرا نجم سیٹھی کے سر سجا انہوں نے خوبصورتی سے اس بڑے خواب کو تعبیر دی۔ یہ چوہدری محمد ذکا اشرف ہی تھے جو پی ایس ایل کو آگے

بڑھانے اور اس آئیڈیے پر کامیابی سے کام کرنے کے لیے آئی سی سی کے سابق چیف ایگزیکٹیو لا رکاٹ کو پاکستان لے کر آئے تھے ان کے لئے ایک کمرہ مخصوص کیا گیا تھا جہاں وہ اس آئیڈیا کو آگے بڑھا رہے تھے ۔


9 ستمبر انیس سو باون1952 کو پنجاب کے شہر منڈی بہاؤالدین میں پیدا ہونے والے 70 سالہ چوہدری محمد ذکا اشرف کی بنیادی پہچان ایک بزنس مین کی ہے وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کے صدر رہ چکے ہیں انہیں اعجاز بٹ کے بعد 27 اکتوبر 2011 کو چیئرمین پی سی بی کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں جہاں 10 فروری 2014 تک مختلف تنازعات کے باوجود انہوں نے فرائض انجام دیے اس دوران انہوں نے پاکستان کرکٹ کے فروغ کے لئے بہت سے اہم اقدامات اٹھائے ، انہوں نے اپنے ایکشن سے خود کو کرکٹ فرینڈلی کے میں ثابت کیا اگست 2012 میں وہ چیئرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی ایشین کرکٹ کونسل منتخب ہوئے ۔
چوہدری محمد ذکا اشرف 1970 سے ہی سیاسی اور نظریاتی طور پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ وابستہ ہو گئے اور آگے چل کر اپنے سیاسی خیالات کی وجہ سے آصف زرداری سے قربت حاصل کی آصف علی زرداری کے دور صدارت میں ہیں انہیں چیئرمین پی سی بی بنایا گیا ۔
چوہدری محمد ذکا اشرف صادق پبلک اسکول بہاولپور سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد کیڈٹ کالج پٹارو سندھ میرے تعلیم رہے آصف زرداری بھی یہیں پر تھے ۔انیس سو تہتر میں انہوں نے بیچلرز کی ڈگری حاصل کی ۔
19 جولائی 2013 کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ نے چودھری جگہ اشرف کی تقرری کو غیر قانونی قرار دے کر عبوری چیئرمین نجم سیٹھی کو 90 روز میں بورڈ کے الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا اس سے پہلے 28 مئی 2013 کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ذکا اشرف کو کام کرنے سے روک دیا تھا اور پاکستان آرمی کرکٹ ٹیم کے کوچ کی درخواست پر یہ

حکم دیا تھا 24 جون 2013 کو کیس اگلی سماعت تک ملتوی کر دیا گیا تھا ۔
15 جنوری 2014 کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس ریاض الدین خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سنگل بینچ کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل منظور کرلی اور چوہدری محمد ذکا اشرف کو چیرمین پی سی بی کے عہدے پر بحال کر دیا

بعد میں 10 فروری 2014 کو وزیراعظم نواز شریف نے پی سی بی کے معاملات نجم سیٹھی کو سونپ دیے اور پھر انہی کے دور میں پی ایس ایل کی باقاعدہ لانچنگ ہوئی ۔نجم سیٹھی نے کمال کامیابی سے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا پہلے یو اے ای میں شروع ہوئی اور پھر اسے پاکستان لے آئے یہ انتہائی مشکل حالات میں ہوا تھا جب عالمی سطح پر پاکستان کی کرکٹ کو تنہائی کا شکار بنانے کی ایک سازش ہوئی تھی

اور مختلف ملکوں کی ٹیم نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے سے انکار کر رکھا تھا ایسے حالات میں پاکستان میں کرکٹ کی بحالی اور پی ایس ایل جیسے ایونٹ کا انعقاد اور پھر اسے ایک بین الاقوامی سطح پر کامیاب برینڈ کا درجہ دلانا کوئی معمولی بات نہیں تھی اور

اس تمام کامیابی کا سہرا نجم سیٹھی کے ساتھ سجتا ہے جس کا کریڈٹ ان سے کوئی چھین نہیں سکتا ۔آج پی ایس ایل دنیا بھر میں پاکستان کرکٹ کی پہچان بن چکا ہے اور تمام ملکوں کے بڑے بڑے کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے متمنی ہیں اور اس ٹورنامنٹ سے بڑے بڑے کھلاڑی سامنے آ رہے ہیں ۔

=====================================

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 8 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، ایونٹ 13 فروری سے شروع ہوگا۔

پی ایس ایل 8 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل8: شیڈول آنے پر عاطف رانا کا خصوصی پیغام

شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 8 میں 34 میچز ہوں گے، جن میں سے 11 مقابلے راولپنڈی میں ہوں گے۔

پی ایس ایل 8 کے کراچی اور لاہور میں 9، 9 جبکہ ملتان میں 5 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے 2023 کے ایونٹ میں 36 غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے دوران ویمنز کرکٹ کے 3 نمائشی میچز کرانے کا اعلان بھی کیا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران ویمنز کرکٹ کے 3 نمائشی میچز منعقد کیے جائیں گے۔

پی ایس ایل 8 کے شیڈول کا اعلان، ایونٹ 13 فروری کو شروع ہوگا
====================================================
نجم سیٹھی نے کہا کہ مجھے پی ایس ایل 8 سے متعلق پریس کانفرنس کرکے خوشی ہو رہی ہے، گزشتہ سال پی ایس ایل کیلئے اچھا رہا، پاکستان سپر لیگ آئی پی ایل سے بڑا ٹی ٹوئنٹی برانڈ ہے، بنگلا دیش، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور دبئی میں لیگ ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز دو مرحلوں میں ہوں گے، پی ایس ایل میچز ملتان، کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے، ویمن کے تین نمائشی میچز ہوں گے، ویمن میچز میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہوں گی۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ مینجمنٹ کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں بتایا کہ کوئٹہ میں نمائشی میچ کروانا چاہتے ہیں، کوئٹہ میں میچز کیلئے وہاں کی انتظامیہ سے بھی بات ہوئی ہے۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ یہ روایت ہونی چاہیےکہ حکومت کے تبدیل ہونے پر الگ ہونا چاہیے، پیٹرن کو اختیار ہونا چاہیےکہ وہ اپنا بندہ لائیں، میں نے روایت قائم کرنے کی کوشش کی تھی، میں نے پچھلے دور میں کھلاڑیوں کیلئے دو لیگز کھیلنے کا قانون بنایا تھا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ ابھی بھی میں نے لیگز کی پالیسی سے متعلق پوچھا ہے، مجھے بتایا گیا ہے کہ کبھی عمل ہوتا ہے کبھی نہیں ہوتا، پالیسی بنا رہے ہیں کہ جو کھلاڑی پی ایس ایل میں ہیں وہ لیگ سے 15 روز قبل فری ہوں تاکہ انجریز نہ ہوں۔

==========================================