ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:سیدہ عروب شاہ کا ناقابل یقین کیچ

آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کی سیدہ عروب شاہ کا کیچ انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا۔

میچ کے تیسرے اوور میں سیدہ عروب شاہ نے انگلش بیٹر لبرٹی ہیپ کا ناقابلِ یقین کیچ پکڑا جس کی تعریف کیے بغیر کمنٹیٹرز بھی نہ رہ سکے۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی سیدہ عروب شاہ کی شاندار فیلڈنگ کی تعریف کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اس میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کو شکست ہوئی تھی۔