دوسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 67 رنز سے ہرادیا

دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دے دی، 306 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 238 رنز بناسکی۔
تین میچوں کی سیریز میں پاکستان نے ایک۔صفر کی برتری حاصل کرلی ہے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم کو 18 رنز پر پہلا نقصان اُس وقت ہوا جب سدیرا سماراوکرما صرف 6 رنز بناکر عثمان شنواری کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئےمجموعی اسکور میں صرف 4 رنز کے اضافے پر دوسرے اوپننگ بیٹسمین دنشکا گوناتھلاکا 14 رنز کی اننگز کھیل کر محمد عامر کی گیند پر عماد وسیم کو کیچ دے بیٹھے نئے آنے والے بیٹسمین اوشکا فرنانڈو بغیر کھاتہ کھولے عثمان شنواری کا شکار بنے، لہیرو تھریمانے کو بھی عثمان شنواری نے صفر پر پویلین کی راہ دکھائی۔
اوشادا فرنانڈو صرف ایک رن بناکر عماد وسیم کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
آدھی ٹیم کی پویلین واپسی کے بعد شیہان جے سوریا اور داسون شناکا نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی پاکستانی بولرز کا جم کر سامنا کرتے ہوئے چھٹی وکٹ پر  177 رنز کی شاندار شراکت بناکر ٹیم کی پوزیشن کو بہتر بنایا لیکن شیہان جے سوریا 96 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے
جے سوریا کے آؤٹ ہونے کے بعد داسون شنکاکا بھی زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور 68 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر فخرزمان کو کیچ دے بیٹھے۔
دونوں بیٹسمینوں کے آؤٹ ہوتے ہی سری لنکن ٹیم کی تمام امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔
ایسورو اُدانا کو عثمان شنواری نے پویلین کی راہ دکھائی، اننگز میں شنواری کی یہ پانچویں وکٹ تھی۔
لہیرو کمارا صرف ایک رن بناسکے، یوں سری لنکا کی پوری ٹیم 238 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی طرف سے عثمان خان شنواری سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے حریف ٹیم کے پانچ بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاداب خان نے دو جبکہ محمد عامر، عماد وسیم اور وہاب ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی