بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑدیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم نےسنچریوں کے ریکارڈ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف بابر اعظم نے 105 گیندوں پر 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 115 رنز کی شاندار اننگز کھیلی یہ بابر اعظم کے ون ڈے کیریئر کی 11 ویں سنچری ہے، جو انہوں نے 71 ویں اننگز میں بنائی ہے، اگر بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی بات کی جائے تو انہوں نے 11 سنچریاں بنانے کے لیے 82 اننگز کھیلیں، یعنی بابراعظم نے 11 اننگز زیادہ جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نےاتنی ہی سنچریاں بنانے کے لیے 64 اور اُن کے ہم وطن کوئنٹن ڈی کوک نے 65 اننگز کی مدد لی۔
بابر اعظم نے اپنی 71 ویں اننگز میں ایک اور سنگ میل عبور کیا اور وہ 2013 کے بعد ایک سال میں ہزار ون ڈے رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں