شکریہ جام اکرام اللہ دھاریجو آپ نے سندھ کے سرمایہ کاروں صنعتکاروں کے لیے بڑا اعلان کردیا

کراچی اور حیدرآباد کے بعد اب لاڑکانہ سندھ کا ایک اور بڑا صنعتی مرکز بننے جارہا ہے لاڑکانہ میں صنعتوں کے قیام سے اسپتال میں روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے یہ بات قابل ذکر ہے کہ سندھ کے صوبائی وزیر برائے محکمہ صنعت و تجارت اور کوآپریٹیو  جام اکرام اللہ دھاریجو  نے لا ڑکا نہ میں صنعتی سرگرمیاں بڑھانے میں زبردست دلچسپی لیتے ہوئے وہاں پر صنعتی علاقہ سائٹ میں تمام مطلوبہ سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور اسے فروغ دینے کے لیے ضروری وسائل فراہم کرنے پر زور دیا ہے جس کے نتیجے میں لاڑکانہ میں صنعتی سرگرمیوں کو یقینی طور پر فروغ حاصل ہونے کی توقع ہو چلی ہے ۔صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھا ریجو  سندھ کے پاپولر سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور صوبے کے عوام کی خدمت اور صوبے کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں ان کے ساتھ ساتھ صوبائی سیکرٹری مختار سومرو اور مینیجنگ ڈائریکٹر سائٹ زبیر پرویز کراچی سے لاڑکانہ تک صنعتکاروں سرمایہ کاروں کے لیے نمایاں خدمات کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں جن کے مثبت اور اچھے نتائج متوقع ہیں ۔ایم ڈی سائیٹ  زبیر پرویز جن کا شمار ذہین محنتی اور قابل سرکاری افسران میں ہوتا ہے  اور وہ سائٹ لمیٹڈ کی کارکردگی بہتر بنانے اور مالی استحکام لانے کے لئے سنجیدہ اور مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں ان کے اقدامات قابل تعریف اور لائق تحسین ہیں انہوں نے صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو کے ہمراہ لاڑکانہ میں سائٹ کا دورہ کیا چیف انجینئر عبدالمالک بھٹی اور دیگر افسران بھی موجود تھے زبیر پرویز نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سائٹ لمیٹڈ میں 220 ایکڑ پر صنعتی اسٹیٹ بنایا گیا ہے اور 94 صنعتی یونٹ قائم ہو سکتے ہیں  اور اس میں مزید پانچ سو ایکڑ اراضی شامل کرنے پر کام جاری ہے صنعتی اسٹیٹ میں تقریبا 90 فیصد انفراسٹرکچر مکمل ہوچکا ہے اور بقیہ کام بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔سندھ کے وزیر صنعت و تجارت اور کوآپریٹیو ڈپارٹمنٹ جام کرام اللہ دھاریجو نے صنعتکاروں سرمایہ کاروں کو لاڑکانہ سائٹ صنعتی اسٹیٹ میں انڈسٹریز قائم کرنے کی دعوت دی ہے اور انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ انہیں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔لاڑکانہ سائٹ کا دورہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ باقی انفراسٹرکچر کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کریں کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ صنعتی اسٹیٹ کا افتتاح کریں گے تاکہ صنعتکاروں راغب کیا جاسکے ۔صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور امداد باہمی جام اکرام اللہ داریجو نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے بعد لاڑکانہ سندھ کا ایک اور لعنتی مرکز ہوگا اور لاڑکانہ میں صنعتوں کے قیام سے ہفتے میں روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے انہوں نے صنعتکاروں سرمایہ کاروں کو پیشکش کی کہ انہیں ہر قسم کی سہولیات مہیا کی جائیں گی اور ان کی سرمایہ کاری کو بھی تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔صوبائی وزیر کے اس اعلان کے بعد سندھ کے صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کے لیے اپنی صنعتی سرگرمیوں کو فروغ اور وسعت دینے کا نیا موقع سامنے آگیا ہے اور صوبائی وزیر کے اس اعلان کے بعد کہ بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ سائٹ میں صنعتی اسٹیٹ کا افتتاح کریں گے خود سائٹ کے افسران اور ملازمین میں بھی نیا جوش و جذبہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔jeeveypakistan.com report








اپنا تبصرہ بھیجیں