سندھ فوڈ اتھارٹی کی فوڈ اسٹریٹ پورٹ گرینڈ کیماڑی میں کارروائی صفائی کے ناقص انتظامات پر ریسٹورینٹس پر 50 ہزار روپے سے زائد رقم کے جرمانے

محکمہ اطلاعات حکومت سندھکراچیمور خہ14 جنوری 2023 سندھ فوڈ اتھارٹی کی فوڈ اسٹریٹ پورٹ گرینڈ کیماڑی میں کارروائی  صفائی کے ناقص انتظامات پر ریسٹورینٹس پر 50 ہزار روپے سے زائد رقم کے جرمانے============================
کراچی۔ 14 جنوری۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عمران بھٹی کی ہدایت پر سندھ فوڈ اتھارٹی ضلع غربی کی ٹیم نے فوڈ اسٹریٹ پورٹ گرینڈ کیماڑی کے ریسٹورینٹس پر چھاپے مارے۔ یہ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر بشیر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی۔ کارروائی کے دوران ریسٹورینٹس پر کھانے پینے کی اشیاء اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر بشیر خان نے صفائی کے ناقص انتظامات پر متعدد ریسٹورینٹس پر 50 ہزار روپے سے زائد رقم کے جرمانے بھی عائد کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر بشیر خان نے ریسٹورینٹس کے مالکان کو ہدایت دی کہ وہ اپنے متعلقہ ریسٹورنٹ میں صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کریں بصورت دیگر سندھ فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ہینڈ آٹ نمبر48۔۔۔۔ایم یو