حنیف گوہر کا بڑا دعوی سامنے آ گیا ۔کیا وہ اپنا وعدہ پورا کر پائیں گے ؟

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آباد کے سابق چیئرمین محمد حنیف گوہر نے یونائیٹڈ بزنس گروپ یو بی جی کی جانب سے فریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات برائے 2019 ۔2020 کے لیے  سینئر نائب صدر کے لیے امیدوار نامزد کیے جانے پر یو بی جی کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر پیٹرن ان چیف یو بی جی اور افتخار علی ملک چیئرمین یو بی جی اور تمام رہنماؤں سے تشکر کا اظہار کیا ہے اپنے بیان میں محمد حنیف گوہر کہا ہے کہ یو بی جی قیادت کی جانب سے سینئر نائب صدر کے لیے نامزدگی اور قیادت کے اعتماد سے میرے حوصلے بلند ہوگئے ہیں اور وہ جو بھیجی کی پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے بزنس کمیونٹی کے کرینہ مسائل حل کرنے کے لئے قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے ۔اس حوالے سے ان کی جانب سے ایک بڑا اعلان بھی سامنے آگیا ہے کہ پانچ برآمدی شعبوں کے لیے زیرو ریڈ ٹیکس رجیم ختم کرنے سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے ایس ایم ا یز SMEs متاثر ہو رہے ہیں اور ہم اس کے لیے کوشش کریں گے کہ حکومت ایس ایم ا یز  کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائے ۔انتخابات جیتنے کے بعد ٹیم ورک کے طور پر حکومت اور تاجر برادری کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے ۔یقینی طور پر محمد حنیف گوہر کی جانب سے کیا جانے والا یہ دعویٰ ایک بڑا دعویٰ ہے کیونکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے اور ان سے وابستہ شخصیات اور افراد بری طرح اس صورت حال سے متاثر ہو رہے ہیں اور ان کی امیدیں اور توقعات فیڈریشن کے عہدیداروں اور یو بی جی کی قیادت سے جڑی ہوئی ہیں محمد حنیف گوہر ماضی میں اپنے وعدے پورے کرتے آئے ہیں گوہر گروپ فٹ کمپنیز کے سربراہ کے طور پر انہوں نے ترقی کا شاندار سفر طے کیا ہے جس کا بڑا راز اپنے وعدوں کی تکمیل ہے واللہ تعالی کی ذات پر بھروسہ کرتے ہیں اور نیک نیتی کے ساتھ اپنے کام کو پوری سنجیدگی اور محنت لگن توجہ دیتے ہیں اسی لئے وہ بزنس کمیونٹی کے ہردلعزیز رہنما نظر آتے ہیں یو بی جی کی قیادت بھی ان کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کرتی ہے اسی لیے اگلے سال کے انتخابات کے حوالے سے انہیں سینئر نائب صدر کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے ۔