جے ایس ایم یو، فارم ڈی داخلہ ٹیسٹ، 1800 امیدواروں کا 100 نشستوں پر مقابلہ

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ڈاکٹر آف فارمیسی(فارم ڈی) میں داخلے کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں 1800 امیدواروں نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر ایڈمیشنز ڈاکٹر فاطمہ عابد نے بتایا کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے تحت ڈاکٹر آف فارمیسی(فارم ڈی) 5سالہ ڈگری پروگرام کی 100 نشستوں پر داخلے کیلئے کراچی سمیت سندھ بھر سے 3 ہزار 547 خواہشمندوں نےدرخواستیں جمع کروائیں جن میں سے1800امیدوار اہل قرار پائے، انٹری ٹیسٹ میں ایم سی کیوز سوالات بائیولوجی، کیمسٹری، فیزکس اور انگریزی سے پوچھے گئے تھے، 100نشستوں پر اوپن میرٹ اور سیلف فنانس پر داخلے دیئے جائیں گے، داخلہ ٹیسٹ کے موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان نے ناظم امتحانات ڈاکٹر انیتا شاہ، قاضی شبیر و دیگر کے ہمراہ مختلف شعبوں میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امیدواروں کو دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیکر اطمینان کااظہار کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے فارم ڈی انٹری ٹیسٹ کے شفاف انعقاد کوسراہتے ہوئے کہاکہ میرٹ پر داخلہ حاصل کرکے جامعہ سے منسلک ہونے والے طلبا کو اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی مواقع میسرآسکیں گے ، جےایس ایم یو سے فارمیسی کے فارغ التحصیل طلبا نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ملک وقوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔
===========================