سگے چاچا پر 8سالہ بھتیجی سے مبینہ زیادتی کرنے کا الزام، پولیس نے ملزم کے بڑے بھائی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا

میرپورخاص ==تحسین احمد خان ===سگے چاچا پر 8سالہ بھتیجی سے مبینہ زیادتی کرنے کا الزام، پولیس نے ملزم کے بڑے بھائی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق غریب آباد تھانے کی حدود گوٹھ عدد پھنور کے رہاشی نوید پھنور نے وومن تھانے میں مقدمہ درج کرایا ہے جس میں انہوں نے اپنے سگے چاچا معشوق پھنور پر الزام عائد کیا ہے کہ ملزم نے میری چھوٹی بہن(م) کو چیز دلانے کے بہانے اپنے گھر لےگیا جہاں انہوں نے اسکے ساتھ زیادتی کی مقدمہ میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ دوسرے چاچا اصغر موجود تھے تاہم انہوں نے انصاف کرنے کے بجاۓ خاموش رہے اور ہمیں خاموش رہنے کے لیے دھمکی دی پولیس نے ملزم کے بڑے بھائی اصغر پھنور کو گرفتار کرلیا جبکہ اصل ملزم تاحال فرار ہے*
=======================