وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے کشمیر یوں کی جدوجہد کو تقویت ملی

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے کشمیر یوں کی جدوجہد کو تقویت ملی ہے’ مسرت جمشید چیمہ اپوزیشن کوکچھ وقت کیلئے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر صرف پاکستان کی بات کرنی چاہیے ‘ چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ لاہور(                         )چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے کشمیر یوں کی جدوجہد کو تقویت ملی ہے لیکن  منزل کے حصول تک بھرپو رجدوجہد جاری رہے گی ،وزیر اعظم عمران خان نے اپنی تقریر کے ذریعے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی جو تصویر کشی ہے اس سے عالمی ضمیر ضرور بیدار ہوگا، موجودہ حالات میں اپوزیشن کوکچھ وقت کیلئے اپنے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر صرف پاکستان کی بات کرنی چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ سابقہ ادوار میں کشمیر کے معاملے پر فعال کردار ادا کیا جاتا تو یہ مسئلہ حل ہو چکا ہوتا ۔ موجودہ حکومت کامیابی سے پیشرفت کر رہی ہے اور وزیر اعظم کا حالیہ دورہ امریکہ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کشمیر پر مضبوط موقف اور بھارتی مظالم کے  بے نقاب ہونے کے بعد نریندر مودی دفاعی پوزیشن پر آ گیا ہے اور ایک دن اسے اپنے اقدامات سے سرنڈر کرنا ہوگا ۔ مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن سے درخواست ہے کہ وہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں سے باز رہے اور موجودہ حالات میں اپنا قومی فرض ادا کرے ۔ اس وقت میں جب ملک کو اتحاد اور یگانگت کی ضرورت ہے اپوزیشن اقتدار کیلئے بے چین ہو رہی ہے اور حکومت کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے تدبیریں کی جارہی ہیں۔                                                 جاری کردہ میڈیا سیل