وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا

لاہور(جنرل رپورٹر)

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا

Jeeveypakistan.com

، جس میں سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،سپیشل سیکرٹری سیدواجدعلی شاہ،ایڈیشنل سیکرٹری پروکیورمنٹ خالدپرویز،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرحافظ شاہدلطیف،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرڈاکٹریونس،ڈی جی ڈرگزکنٹرول ڈاکٹرسہیل،چیف ڈرگزڈاکٹراظہرسلیمی ودیگرافسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ادویات کے سٹاک اورمزید فراہمی کاجائزہ لیا۔سپیشل سیکرٹری سیدواجدعلی شاہ،ڈی جی ڈرگزڈاکٹرسہیل ودیگرمتعلقہ افسران نے اس حوالہ سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو تفصیلی بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ اجلاس کے دوران پنجاب کے تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ادویات کے سٹاک کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہاکہ صوبہ بھرکے کسی بھی ٹیچنگ ہسپتال میں ادویات کی کوئی کمی نہیں ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ادویات کے سٹاک کوآن لائن پورٹل کے ذریعے مانیٹرکیاجارہاہے۔محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن صوبہ کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ادویات کے سٹاک کا آڈٹ کرے گا۔رواں ہفتے میں پنجا ب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کے سٹاک کی تفصیلات طلب کی ہیں۔وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث مارکیٹ میں ادویات میں کمی آئی ہے۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں کے تمام ایم ایس حضرات مریضوں کے علاج و معالجہ میں استعمال ہونے والی تمام ادویات کے سٹاک کویقینی بنائیں۔پنجاب کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریضوں کے علاج ومعالجہ میں استعمال ہونے والی ادویات کے سٹاک میں کمی نہیں آنے دیں گے۔صوبائی وزیر صحت نے پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو ادویات کی بروقت خریداری کی ہدایت کردی ہے۔