سرمد علی کا اگلا ہدف ؟

تیس سال بعد وہ ہونے جارہا ہے جو بے نظیر کی زندگی میں جاوید جبار نے کر دکھایا تھا
ملک بھر میں یہ بحث رہی ہے کہ سرمد علی اب کیا کرنے جا رہا ہے ؟سرمد علی کا اگلا ہدف کیا ہے ۔یہ شخص انسان ہے یا جن ؟تنے تنہا اتنے بڑے بڑے چیلنج قبول کر لیتا ہے اور پھر اپنے ہدف کے پیچھے دن رات ایک کر دیتا ہے ۔کسے نہ کوئی آندھی روک سکتی ہے نہ کوئی طوفان ۔کیونکہ یہ اپنی دھن کا پکا ہے ۔یہ اس کی شخصیت کا اثر ہے یا سحر انگیزی ۔۔۔۔۔۔۔۔کہ انڈسٹری کے سینئرز  ہو یا جونیئرز ۔۔۔۔سب اس کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں اس کی آواز سے آواز ملاتے ہیں اور ہم قدم رہتے ہیں ۔قدرت کا سرمدعلی پر خاص کرم ہے واقعی محنت رائیگاں نہیں جاتی محنت کا ثمر ضرور ملتا ہے ۔میڈیا انڈسٹری میں سرمدعلی کی کامیابیوں کی مثال پیش کی جاتی ہے اور نوجوانوں کو تلقین کی جاتی ہے کہ اگر کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سرمدعلی کو فالو کریں ۔یہ بات سرمدعلی کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے کہ اب وہ خود دوسروں کیلئے آئیڈیل بن چکے ہیں ۔ سرمد علی اس بات پر قابل تعریف اور لائق کے تحسین ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے سینئرز کا بے حد احترام کیا عزت کی اور ہر جگہ ہر فورم پر ان کا انتہائی پرخلوص انداز سے تذکرہ کرتے ہیں انکو عزت دیتے ہیں اور کی خدمات کو سراہتے ہیں اور ان کا اعتراف کرتے ہیں ۔ سرمد علی اب کچھ ایسا کرنے جا رہے ہیں جو تیس سال سے پاکستان میں نہیں ہوا تھا اور تین دہائیوں پہلے یہ کام بے نظیر بھٹو کی زندگی میں جاویدجبار نکل دکھایا تھا ۔جاوید جبار جب وفاقی وزیر اطلاعات تھے تو نے پاکستان میں پہلی مرتبہ ایڈ ایشیا کانفرنس منعقد کرائی تھی اور ان کے بعد تیس سال کا بڑا وقفہ  آگیا ۔اب بالآخر سرمدعلی کی کاوشوں سے دسمبر کے مہینے میں ایڈ ایشیا لاہور میں منعقد ہونے جا رہی ہے اس مرتبہ دنیا کی مشہور شخصیات پاکستان آ رہی ہیں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی بہن پاکستان آنے کے لیے انتہائی بے چینی سے دسمبر کا انتظار کر رہی ہیں جبکہ بین الاقوامی شہرت یافتہ صحافی رچرڈ کویسٹ سمیت متعدد اہم مشہور شخصیات پاکستان آنے کے لیے پرعزم ہے ان کا جوش جستجو اور انتظار  ہے کے دسمبر کب آئے گا ۔یقینی طور پر لاہور بننے جارہا ہے دنیا بھر کے ایڈورٹائزرز اور میڈیا انڈسٹری کی اہم شخصیات کی توجہ کا مرکز ۔اور اس کا سہرا سجے گا سرمدعلی کے سر ۔جو تن   تنہا اس مشن ایمپوسیبل کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے نکل کھڑے ہوئے اور اب کامیابی چند قدم کے فاصلے پر ہے ۔کیونکہ لوگ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا شاباش سرمد صاحب شاباش ۔GOD bless u BY-ABU Sohaib jeeveypakistan.com