حکومت سندھ نے چنگچی رکشہ کو چار سواریوں تک محدود کردیا ۔ کرایہ چھ کلومیٹر تک 10 روپے 6 کلومیٹر سے زائد پر 15 روپے فی سواری مقرر

سیکرٹری ٹرانسپورٹ سندھ محمد اختر غوری کی ہدایت پر نوٹیفیکیشن جاری ۔
فیصلہ سپریم کورٹ کے احکامات و سندھ کابینہ کی منظوری سے کیا گیا ۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق چنگچی رکشہ کو ڈرائیور کے علاوہ صرف چار سواریاں بٹھانے کی اجازت ہوگی رکشہ کو ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ کر کے نمبر پلیٹ لینا ہوگی ۔پی ٹی اے سے روٹ پرمٹ حاصل کرکے رکشے پر آویزاں کرنا ہوگا فٹنس سرٹیفیکیٹ حاصل کرکے لگانا ہوگا ۔مجاز اتھارٹی سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے بغیر ڈرائیور رکشہ نہیں چلا سکے گا ۔خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔پروانشل موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرکے حکومت سندھ کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جو فوری طور پر نافذالعمل ہوگا ۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق اب اس نوٹیفیکیشن کے برعکس چلنے والے ہر قسم کے چنگ چی رکشوں کے خلاف کریمنل مقدمہ درج کئے جائیں گے جس کی ذمہ داری ٹریفک پولیس کی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں