سانگھڑ سماجی ورکر کا انوکھا احتجاج مٹی کی روٹی پکا کر احتجاج ریکارڈ کرایا


سانگھڑ ۔رپورٹ غلام مصطفی ترین
سانگھڑ سماجی ورکر کا انوکھا احتجاج مٹی کی روٹی پکا کر احتجاج ریکارڈ کرایا
سندھ حکومت کی نا اہلی غریب آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے محکمہ فوڈ نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے عوام راتوں کو جاگ خون جما دینے والی سردی میں دس کلو آٹے کے اصول کے لئے دربہ در ہورہی ہے۔عامر راجپوت

سانگھڑ سماجی ورکر عامر راجپوت نے مٹی کا آٹا گوند کر مٹی کی روٹی پکا کر انوکھا احتجاج ریکارڈ کروایا اس موقع پر احتجاج میں دیگر شہری بھی شامل ہو گئے عامر راجپوت،الطاف اور حاجی یامین قریشی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پندرہ سال سندھ پر قابض ہے مگر آٹا غریب کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے اوپن مارکیٹ میں آٹا 170 روپے کلو فروخت ہو رہا گودام گندم سے بھرے ہوئے ہیں مگر غریب روٹی کو ترس رہا حکومت سندھ نے سستے آٹے کے اسٹال صرف فوٹو سیشن کی حد تک محدود کر رکھے ہیں ظلم ظریفی یہ ہے سندھ حکومت کا قائم کردہ سستے آٹے کے اسٹالوں پر خواتین اور بچے رات بھر جاگتے ہیں کر گزارتے تاکہ صبح انھیں دس کلو کا آٹا 650 روپے مل جائے مگر رات بھر جاگنے کے باوجود آٹا دستیاب نہیں ہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت آٹے کے اصول آسان کرے تاکہ غریب اپنے پیٹ کی آگ بجا سکیں