کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر محمد ہارون حامد کو میو ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔


پریس ریلیز۔۔

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر محمد ہارون حامد کو میو ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔

محکمہ سپشلائذڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ پیڈز میڈیسن کے سربراہ پروفیسر محمد ہارون حامد کو میو ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا آپ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں سربراہ شعبہ پیڈز میڈیسن جبکہ ایڈیشنل کنٹرولر آف امتحانات بھی ہیں۔
وائس چانسلر کے ای ایم یو پروفیسر محمود ایاز نے ان کی تعیناتی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے محلقہ تمام ہسپتالوں میں ٹیچنگ ٹریننگ کے ساتھ ساتھ مریضوں کی بہتر نگہداشت کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور مستقبل میں بھی ٹیم سپرٹ کے جذبے کے ساتھ فرائض سرانجام دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی فیکلٹی کی تمام اسامیوں کو ترجیحی بنیادوں پر پر کیا جارہا ہے جس پر ہم وزیر صحت پنجاب پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری صحت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کے مشکور ہیں۔